اسرائیلی فوج کا القسام بریگیڈ کے کمانڈر عثمان یاسین کو شہید کرنے کا دعویٰ
غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر کو جنوبی غزہ میں فضائی حملے کے دوران شہید کر دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق محمد عثمان یاسین کو غزہ کی پٹی میں فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا، وہ اسرائیلی فوجیوں کے خلاف متعدد حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔
اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ محمد عثمان یاسین علاقے میں کارروائیاں کرنے والے اسرائیلی دستوں کیلئے فوری خطرہ بن چکا تھا، حملہ درست معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔
دوسری جانب حماس یا القسام بریگیڈز کی جانب سے فوری طور پر اسرائیلی دعوے کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے، اس لیے شہادت کی کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔