صرف معاہدے پر دستخط سے ایرانی منجمد فنڈز بحال نہیں ہونگے: جے ڈی وینس

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صرف ملاقات یا کسی معاہدے پر دستخط کرنے سے ایران کے منجمد فنڈز بحال نہیں ہوں گے بلکہ مجوزہ معاہدے کے تحت طے شدہ ذمہ داریوں کی تکمیل کے بعد ہی ایران کو معاشی فوائد حاصل ہو سکیں گے۔

اپنے بیان میں جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے حوالے سے بہت سی جعلی اور گمراہ کن معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کا مؤقف یہ ہے کہ کسی بھی معاہدے کے فوائد مرحلہ وار اور شرائط پوری ہونے سے مشروط ہوں گے، جبکہ ایران کو اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں پر مکمل عملدرآمد کرنا ہوگا۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ مجوزہ معاہدے کے بارے میں گردش کرنے والی متعدد اطلاعات درست نہیں ہیں اور عوام کو مصدقہ معلومات پر ہی اعتماد کرنا چاہیے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں