کاکروچ جنتا پارٹی کی قیادت میں بھارتی نوجوان کا لکھنؤ میں احتجاج
نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی تحریک نے مودی کی نااہل حکومت کو ہلا کر رکھ دیا۔
بھارتی جریدہ نیو انڈین ایکسپریس کے مطابق لکھنؤ میں سی جے پی کی قیادت میں طلباء اور سرکاری ملازمتوں کے امیدواروں نے مودی حکومت کیخلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے کرپٹ بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کیا، اس سے قبل دہلی اور پونے میں بھی جین زی مودی کے بدترین سیاسی نظام کیخلاف احتجاج کر چکی ہے۔
کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے کہا کہ ہم کوئی غلط کام نہیں کر رہے، صرف اپنا مؤقف پیش کرنا چاہتے ہیں۔
نیو انڈین ایکسپریس کے مطابق سی جے پی آئندہ امرتسر اور بنگلورو کے بعد دوبارہ دہلی میں ایک بڑے احتجاج کی تیاری میں ہے۔
عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی تحریک نے بھارت میں بڑھتی بے روزگاری اور حکومتی نااہلی کیخلاف شدید غصے کا ثبوت دے دیا، بھارت کا نوجوان 12 سال سے مسلط مودی کی مفاد پرست سیاست، مذہبی کارڈ اور ہندوتوا سوچ کیخلاف آواز اٹھا چکا ہے۔