خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہنگامی اجلاس، صوبائی حقوق کے تحفظ کیلئے حکمتِ عملی

بلوچستان: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں رات گئے تک پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں خیبر پختونخوا کے آئینی، مالی اور سیاسی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر آخری حد تک جانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کے ہنگامی اجلاس میں وفاق کیخلاف بھرپور سیاسی اور قانونی حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ پارلیمانی پارٹی نے بجٹ سے متعلق آئینی و قانونی امور کے جائزے کے لیے ماہرین قانون پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہرین قانون کی خصوصی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے کی صورت میں صوبائی بجٹ سے متعلق تمام آئینی و قانونی آپشنز کا جائزہ لے گی، ٹیم بجٹ سے متعلق ممکنہ صورتحال اور صوبے کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے قانونی لائحہ عمل بھی تیار کرے گی۔

پارلیمانی پارٹی نے مؤقف اختیار کیا کہ خیبرپختونخوا کے ترقیاتی فنڈز میں وفاقی کٹوتیوں سے متعلق کوئی فیصلہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر قبول نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سال 2026۔27 خیبرپختونخوا میں ترقی، امن اور عوامی خوشحالی کا سال ہوگا، تمام رکاوٹوں کے باوجود صوبے کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے، عوامی مفادات اور ترقیاتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مالی سال 2026۔27 کے بجٹ کو سرپلس بجٹ نہیں رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں