بہاولنگر: 2 طالبات سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

بہاولنگر: (دنیا نیوز) سی سی ڈی نے گزشتہ دنوں 2 طالبات سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ملزم نے مدرسہ کی 2 طالبات سے جنسی زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی، ملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا تھا، سی سی ڈی نے ناکہ پر ملزم کو روکا تو اس نے فائرنگ کر دی، جہاں ہاتھا پائی میں ملزم کے نیفے میں پسٹل چل گیا۔

سی سی ڈی نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، ملزم کی عمیر عرف عمیری کے نام سے شناخت ہوئی ہے، زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں