کراچی: تقریب میں فائرنگ، 15 سے 17 سال کے 2 بچے جاں بحق
کراچی: (دنیا نیوز) اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 کے قریب شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 2 کمر عمر بچے جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر فائرنگ کے واقع میں ایک 15 سالہ بچہ جاں بحق اور 17 سالہ شدید زخمی ہوا تھا، تاہم بعد ازاں شدید زخمی ہونے والا بچہ بھی دوران علاج عباسی شہید اسپتال میں دم توڑ گیا۔
جاں بحق ہونے والے دونوں بچوں کی شناخت 15 سالہ انس اور 17 سالہ سیف اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے، فائرنگ کے واقعے میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔