امریکہ ایران معاہدے کے متعلق ٹرمپ کے بیان پر پاسداران انقلاب فورس کا ردعمل بھی آ گیا
تہران :(دنیا نیوز)امریکہ ایران معاہدے پر دستخط کے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر ایرانی فوج کا ردعمل آ گیا۔
پاسداران انقلاب فورس کے مطابق ایرانی مذاکرات کار اتوار کو کسی معاہدے پر دستخط نہ کرنے کا بتا چکے ہیں، صدر ٹرمپ معاہدے پر دستخط کی تقریب اپنی سالگرہ کی وجہ سے 14جون کو کرنا چاہتے ہیں۔
ایرانی فوج کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ اس موقع کو علامتی اہمیت دے کر اپنی ذاتی تشہیر کا پروگرام بنانا چاہتے ہیں۔
خیال رہے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب چند گھنٹے قبل پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کو آئندہ 24 گھنٹوں میں حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے اور پاکستان اس کے بعد الیکٹرانک دستخطوں کی تیاری کر رہا ہے۔
دوسری جانب تاہم ایرانی مؤقف سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگرچہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، لیکن بعض اہم نکات پر اختلافات اب بھی برقرار ہیں اور معاہدے کے حتمی اعلان کے لیے مزید بات چیت درکار ہو سکتی ہے۔