دبئی: شیخ زاید روڈ پر ایک عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، قابو پا لیا گیا
دبئی: (ویب ڈیسک) دبئی کے شیخ زاید روڈ پر واقع ایمریٹس فنانشل ٹاورز کی بالائی منزل پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
خلیج ٹائمز کے مطابق پولیس، سول ڈیفنس اور امدادی ٹیموں نے چند منٹوں میں آگ بجھا دی، تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جس کیلئے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ آگ عمارت کی زیر مرمت منزل پر لگی تھی، آتشزدگی کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔