یورپی ممالک کا روس پر سائبر حملوں کا الزام، نئی پابندیاں عائد کردیں

برسلز: (دنیا نیوز) یورپی ممالک نے روس پر یورپی یونین کے رکن ممالک کے خلاف سائبر مہم چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک نے روس پر سائبر حملوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے، جبکہ جرمنی نے ان الزامات کے بعد روسی سفیر کو طلب کر لیا ہے۔

جرمن وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ جرمنی، یورپی یونین کے شراکت دار ممالک اور یوکرین کے خلاف سائبر حملے ناقابل قبول ہیں۔ وزارت کے مطابق روسی سائبر حملوں کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جس میں مزید پابندیاں عائد کرنا بھی شامل ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین اور برطانیہ نے یورپ میں ہونے والے سائبر حملوں کے تناظر میں روس کے خلاف مشترکہ طور پر نئی پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں۔

یورپی یونین نے 9 روسی شخصیات اور 4 اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے، جبکہ برطانیہ نے مزید 24 افراد اور اداروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...