الجزائر میں یتیم خانے میں آتشزدگی: 11 بچے جاں بحق، 19 زخمی

الجزائر: (ویب ڈیسک) الجیریا کے دارالحکومت الجزائر میں یتیم خانے میں آگ لگنے سے 11 بچے جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہو گئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں سے 10 افراد جھلس گئے ہیں، 2 افراد کو سانس لینے میں دشواری پیش آئی جبکہ سات افراد شدید صدمے میں مبتلا ہوئے۔

شدید زخمی ہونے والے 10 افراد کو جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...