ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے

اوسلو: (دنیا نیوز) ناروے میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 100 سے زائد گھر جل کر خاکستر ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ ڈرامن شہر میں پیش آیا جہاں آگ کے شعلے جنگلات تک پھیل گئے، 60 سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔

حکام کے مطابق اب تک کسی ہلاکت یا لاپتہ ہونے والے شخص کی اطلاع نہیں ملی، پولیس نے سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔

خیال رہے کہ متاثرہ شہر ڈرامن ناروے کے دارالحکومت اوسلو سے تقریباً 50 کلو میٹر دور ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...