مودی سرکار جابرانہ ہتکھنڈوں پر اُتر آئی، احتجاج کا حق چھین لیا
نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں امتحانی بے ضابطگی کیخلاف سوشل میڈیا سے شروع ہونے والی کاکروچ جنتا پارٹی کی تحریک زور پکڑنے لگی۔
نااہل اورخوفزدہ مودی حکومت نوجوانوں کی بڑھتی تحریک کوکچلنے کیلئے اوچھے اورظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کرنے لگی۔
بین الاقوامی جریدے الجزیرہ کے مطابق انسانی حقوق کے کارکن سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال کے دوران جبری ہسپتال منتقلی پر پارٹی کا احتجاج شدت اختیار کرگیا، بانی کاکروچ جنتا پارٹی ابھیجیت دپکے نے یکجہتی کیلئے خود بھوک ہڑتال شروع کی توان پربھی سیاہی پھینک دی گئی۔
سونم وانگچک کی اہلیہ نے صحافیوں سے گفتگو اور ٹویٹ میں کہا کہ ہمیں سونم وانگچک کی میڈیکل رپورٹ نہیں دی جارہی، علاج کے معاملے پر حکومت اور سرکاری ہسپتال پر اعتماد نہیں ہے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق سونم وانگچک کی زبردستی ہسپتال منتقلی پر اختلافات کا شکار بھارتی اپوزیشن بھی متحد ہو کر مودی حکومت پر برس پڑی ہے۔
برطانوی تجزیہ نگارہنّا ایلس پیٹرسن کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی کا آغازآن لائن مذاق سے ہو، مگر اب یہ بھارت کی دائیں بازو کی حکومت کیلئے چیلنج بنتی جا رہی ہے، کاکروچ جنتا پارٹی کی بڑھتی سرگرمیاں اوراپوزیشن کا مشترکہ مؤقف مودی کی آمریت کیخلاف مزاحمت میں اضافے کا واضح اشارہ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments