دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر نچلے درجے کا سیلاب، ضلعی انتظامیہ الرٹ

گجرات:(دنیا نیوز) دریائے چناب پر واقع ہیڈ مرالہ میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دیگر مقامات پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق ہیڈ مرالہ پر 131,123 کیوسک پانی کی آمد اور 108,850 کیوسک پانی کا اخراج ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث وہاں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔

ہیڈ خانکی پر 61,409 کیوسک پانی کی آمد اور 53,697 کیوسک اخراج ریکارڈ کیا گیا جب کہ ہیڈ قادرآباد پر 85,910 کیوسک پانی کی آمد اور 66,385 کیوسک اخراج کے ساتھ صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران ضلع گجرات میں بارش ریکارڈ نہیں کی گئی، تاہم احتیاطی تدابیر کے تحت تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے اور دریاؤں و ندی نالوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...