روس کی ایران کے دارخوین جوہری منصوبے پر امریکی حملے کی مذمت

ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے دارخوین جوہری منصوبے پر امریکی حملے پر شدید تشویش ہے، جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے کہا کہ جوہری تنصیبات کو فوجی اہداف بنانا عالمی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی واقعہ کا غیرجانبدارانہ جائزہ لے، ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو بنیاد بنا کر خونریزی کا جواز پیدا کرنا پورے خطے اور دنیا کے لیے خطرناک ہوگا۔

ماریا زخارووا نے کہا کہ ایران سمیت تمام غیر جوہری ممالک کو پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے، پر امن جوہری پروگرام کو بیرونی دباؤ کے ذریعے محدود نہیں کیا جا سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...