ایران عسکری و سیاسی محاذوں پر فاتح بن کر ابھرا ہے، باقر قالیباف
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران امریکا اور اسرائیل کی مسلط کردہ غیرمنصفانہ جنگ کے عسکری اور سیاسی محاذوں پر فاتح بن کر ابھرا ہے۔
ایک بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ ایران اس وقت امریکا اور صیہونیوں کی مسلط کردہ غیرمنصفانہ جنگ میں ہے، تاہم ایرانی قوم اس جنگ کا بہادری اور ثابت قدمی سے مقابلہ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے جنگ کے عسکری اور سیاسی دونوں محاذوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ ایرانی قوم دشمن کے خلاف بھرپور مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس سے قبل ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے کہا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کی مکمل شکست تک ایران پیچھے نہیں ہٹے گا۔
ایرانی مسلح افواج کے مطابق مزاحمت کی میراث ایران کی نئی نسل میں منتقل ہوچکی ہے اور نئی نسل دنیا کی طاقتور فوج کے سامنے ڈٹ کر کھڑی رہی ہے۔
ایرانی مسلح افواج کا کہنا تھا کہ دشمن کے ہتھیار ڈالنے تک ایران اپنے جائز حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری رکھے گا، جبکہ امریکا خطے پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments