امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو اصفہان صوبے میں واقع پِک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی دے دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تیل پائپ لائنز آبنائے ہرمز کا متبادل بن سکتی ہیں، شام کے راستے تیل کی ترسیل بھی ایک متبادل ہے جبکہ تیل بردار ٹرک شام سے گزرتے ہیں، آبنائے ہرمز کی اہمیت کم کرنے کیلئے کئی متبادل موجود ہیں۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ میں نے 8 جنگیں ختم کروائیں لیکن اس کا کریڈٹ نہیں ملا، نوبیل انعام کا حقدار تھا لیکن مجھے یہ انعام نہیں دیا گیا، تاہم نوبیل انعام جیتنے والی خاتون نے میری تعریف کی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے نمائندے وٹکوف اور کشنر جنگ کے خاتمے کی تجویز لے کر ماسکو جا رہے ہیں، دونوں بہترین مذاکرات کار ہیں۔

انہوں نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکا جلد ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین اور کوہ کلنگ گزلا کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

ٹرمپ نے ویتنام اور افغانستان کی جنگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان جنگوں میں امریکا کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، ایران جنگ کے دوران 18 امریکی فوجی جان سے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...