ایرانی وزیر خارجہ کی اردن کے ہم منصب پر شدید تنقید
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اردن کے وزیر خارجہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اردن کے وزیر خارجہ بتائیں جارحیت کا جواب دینے کیلئے کتنا انتظار کرنا چاہئے؟
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا ایران اور عرب ممالک میں سے کسی کی خودمختاری کا احترام نہیں کرتا، کیا اردن کے وزیر خارجہ حقائق سے واقعی لاعلم ہیں؟
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی حملوں کیلئے عرب ممالک کی زمین، پانی اور فضا استعمال ہوئی، امریکی حملوں میں بے گناہ ایرانی شہری مارے گئے۔
واضح رہے کہ اردن کے وزیر خارجہ نے امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے پر ایران کی مذمت کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments