شام حوثیوں کے خلاف یمن میں فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے: امریکی میڈیا
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ شام حوثیوں کے خلاف کارروائی کے لیے یمن میں فوجی دستے بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور شام کے درمیان یمن میں شامی فوجی دستے بھیجنے کے معاملے پر بات چیت جاری ہے، جبکہ یہ معاملہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور شامی صدر احمد الشرع کے درمیان ملاقات میں بھی زیرِ بحث آیا۔
ایگزیوس کے مطابق شامی صدر احمد الشرع یمن میں فوج بھیجنے کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ سعودی عرب اور شام نے شامی فوج کی یمن میں ممکنہ تعیناتی کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ سے بھی مشاورت کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اصولی طور پر شامی فوج کو یمن بھیجنے کی مخالفت نہیں کرتا۔ ذرائع کے مطابق یمن میں ممکنہ طور پر 10 ہزار سے 20 ہزار شامی فوجی تعینات کیے جا سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments