لاطینی امریکا میں منشیات کی سمگلنگ روکنے کیلئے سیکڑوں فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ دفاع نے لاطینی امریکا میں منشیات کی سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کو وسعت دینے کے لئے سیکڑوں امریکی فوجیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں فوجی اہلکار مقامی افواج کو تربیت دینے اور مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گے۔
امریکی فوجی حکام کے مطابق نیویارک کے فورٹ ڈرم میں تعینات امریکی فوج کے دسویں ماؤنٹین ڈویژن کی 600 فوجیوں پر مشتمل بٹالین کے ابتدائی دستے پاناما میں قائم کئے جانے والے نئے جنگلاتی تربیتی مرکز پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
امریکی فوجی بعد ازاں کولمبیا اور ہونڈوراس کی مقامی افواج کے ساتھ بھی تربیتی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔
ضرورت پڑنے پر یہ فوجی امریکی سپیشل آپریشنز فورسز کی معاونت بھی کر سکتے ہیں جو منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام کا سامنا کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیوں میں مقامی افواج کی رہنمائی کرتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments