واشنگٹن :نیشنل مال کے قریب پولیس کی فائرنگ،ایک شخص زخمی
واشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں نیشنل مال کے قریب پولیس نے ایک شخص کو گولی مار دی۔۔۔
سیکرٹ سروس کے مطابق واقعہ واشنگٹن مونومنٹ کے قریب 15ویں اسٹریٹ اور انڈیپینڈنس ایونیو پر پیش آیا، زخمی کی حالت فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی۔ حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سڑکیں بند کر دیں ۔ واقعے کے بعد صحافیوں کو بھی وائٹ ہاؤس کے احاطے سے منتقل کر دیا گیا۔