لندن :ایرانی مظاہرین کی یادگار دیوار پر آتشزدگی، 2افراد گرفتار
لندن (اے ایف پی)لندن پولیس نے ایک یادگار دیوار کو آگ لگانے کے شبہ میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے ۔۔۔
یہ دیوار ایرانی شہریوں کی یاد میں بنائی گئی تھی جو حکومت مخالف احتجاج میں ہلاک ہوئے تھے ۔ شمالی لندن کے علاقے گولڈرز گرین میں قائم یہ دیوار 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے متاثرین کی یاد بھی دلاتی ہے ۔ اسی علاقے میں رواں ہفتے دو یہودی مردوں کو چاقو سے زخمی کیا گیا تھا۔اس علاقے میں بڑی یہودی کمیونٹی آباد ہے ۔