بنگلہ دیش :خسرہ کی وبا نے 311 بچوں کی زندگی چھین لی
ڈھاکہ(اے ایف پی) بنگلہ دیش میں مارچ سے جاری خسرہ کی وبا نے 311 بچوں کی زندگی چھین لی۔۔
، جبکہ مشتبہ کیسز کی تعداد41ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔ حکومت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں 17 بچے ہلاک ہوئے ۔ترجمان محکمہ صحت زاہد ریحان نے بتایا کہ حکومت اور عالمی ادارہ صحت ویکسینیشن کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ مزید اموات روکی جا سکیں۔