نا ناپاٹیکر کا شاہ رخ خان کے ساتھ گہرے تعلق کا انکشاف
ممبئی (آئی این پی)بھارت کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر نے اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے گہرے تعلق کا انکشاف کیا ہے ۔اداکار نانا پاٹیکر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں شاہ رخ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجھے کبھی بھی نہیں بھولتا اور ہمیشہ بہت پیار سے ملتا ہے ۔
نانا پاٹیکر کا مزید کہنا تھا کہ لوگ بڑا فنکار بن کر اپنے پرانے ساتھیوں کو بھول جاتے ہیں لیکن وہ نہیں بھولتا، وہ مجھے ایک بچے کی طرح لگتا ہے ، میرے لیے وہ اب بھی ایک بچے کی طرح ہے ، میں واقعی میں اسے بہت پسند کرتا ہوں۔