شادی شدہ زندگی میں قربانی دینی پڑتی ہے :رنبیر کپور
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ شادی شدہ زندگی میں قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران رنبیر کپور اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کی قربانیوں کے معترف نظر آئے ۔
اداکار کا کہنا تھا کہ خاص طور پر جب آپ شادی میں ہوتے ہیں، تو آپ کو اپنی شخصیت کو چھوڑنا پڑتا ہے اور عالیہ بھی اپنی شخصیت چھوڑ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم زندگی کو ایک دوسرے کیلئے جینے کے قابل بنانے کی خاطر ایڈجسٹمنٹ کرتے ہیں آپ کو چیزوں کو چھوڑنا پڑتا ہے ، آپ کو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے ، آپ کو قربانی دینی پڑتی ہے ۔