خالصتان کے حامیوں کے نعرے دلجیت دوسانجھ کو شو روکنا پڑا
کیلگری(آئی این پی)بھارتی پنجابی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کو کینیڈا کے شہر کیلگری میں اپنے شو کے دوران اس وقت عارضی طور پر وقفہ لینا پڑا۔۔۔
جب وہاں بڑی تعداد میں موجود خالصتان کے حامیوں نے بھارت میں سکھوں اور دیگر اقلیتوں پر مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا اور بھارتی حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔کیلگری میں اوورا ٹور کے دوران دلجیت دوسانجھ نے خالصتان کے حامیوں کو جھنڈے لہراتے دیکھ کر پرفارمنس کچھ دیر کے لیے روک دی اور متعلقہ افراد سے کہا کہ وہ صورتحال کو کنٹرول کریں۔