ہما قریشی بوائے فرینڈ رچت سنگھ سے شادی کیلئے تیار
ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی اپنے بوائے فرینڈ رچت سنگھ سے شادی کیلئے تیار ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شادی کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور دونوں کی شادی اسی سال ہونے کا قوی امکان ہے۔
جولائی 2026 میں ہما قریشی کی عمر 40سال ہوجائے گی، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہما قریشی کی شادی ممکنہ طور پر اکتوبر یا نومبر میں متوقع ہے ، تاحال ہما قریشی یا رچت سنگھ نے شادی کی تقریبات سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا۔