پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کے الیکشن کمشنرز تبدیل

پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کے الیکشن کمشنرز تبدیل

اسلام آباد (دنیانیوز،این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب،سندھ اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرزتبدیل کردیئے ، الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کو الیکشن کمشنر پنجاب مقرر کردیا گیا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسی طرح الیکشن کمشنر بلوچستان فرید آفریدی کو جوائنٹ الیکشن کمشنر کے پی تعینات کردیا گیا ہے جب کہ الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان کو دوبارہ الیکشن کمشنر سندھ لگادیا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق علی اصغر سیال کو الیکشن کمشنر بلوچستان مقرر کیا گیا ہے ، علیم شہاب ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹرز تعینات کردیئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں