ماہ رمضان کا دوسرا عشرہ آج اختتام پذیر،لاکھوں مسلمان اعتکاف بیٹھیں گے

ماہ رمضان کا دوسرا عشرہ  آج اختتام پذیر،لاکھوں  مسلمان اعتکاف بیٹھیں گے

اسلام آباد (دنیا نیوز)رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ آج اختتام پذیر ہوگا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ملک  بھر کی مساجد میں لاکھوں افراد آج اعتکاف بیٹھیں گے ،تیاریاں مکمل ہو گئیں ۔فیصل مسجد اور اسلام آباد کی دیگر مساجد میں اعتکاف کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ، فیصل مسجد میں آج 600 سے زائد افراد اعتکاف بیٹھیں گے ۔فیصل مسجد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اعتکاف بیٹھنے والوں سے اس سال بھی کوئی فیس نہیں لی گئی، اعتکاف بیٹھنے والوں کیلئے مسجد کے احاطے میں سٹال لگا دئیے گئے ہیں۔ فیصل مسجد میں آخری عشرے میں قیام اللیل کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں