قیدیوں سے ملاقات کا نظام آسان ، ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ

قیدیوں سے ملاقات کا نظام آسان ، ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ

لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کے نظام کو مزید آسان بنانے کیلئے ایڈوانس بکنگ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس نظام کے تحت ملاقاتی آن لائن ملاقات کیلئے پیشگی وقت حاصل کر سکیں گے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کے مطابق ملاقاتیوں کو دیئے گئے وقت پر قیدی کو بلا کر مخصوص ملاقات شیڈ میں ملوایا جائے گا۔شہری  ویب سائٹ اور واٹس ایپ نمبر سے اپنے کوائف بھجوا کر ملاقات کا وقت لے سکیں گے ۔ اس منصوبے کا آغاز گزشتہ سال لاہور کی کیمپ جیل میں ایک پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر کیا گیا تھاجو کامیاب رہا۔ اب یہ سہولت اپریل سے لاہور کی سنٹرل جیل سمیت پنجاب بھر کی تمام جیلوں میں دستیاب ہوگی۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ ایڈوانس بکنگ سے انتظار گاہوں میں رش کم ہوگا اور ملاقاتوں کے دوران نظم و ضبط قائم رہے گا۔ دریں اثناپنجاب کی جیلوں میں ویڈیو کال سروس کی فراہمی سے بھی ملاقاتوں میں واضح کمی آئی ہے جس سے قیدیوں اور انکے اہلخانہ کو سہولت میسر آئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں