پنجاب میں 117پولیس افسروں کے تقررو تبادلے
لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب نے 117 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ، جن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق میاں شفقت علی کو ڈی ایس پی آرگنائز کرائم یونٹ اقبال ٹاؤن تعینات کیا گیا ہے ، جبکہ ڈی ایس پی محمود الحسن کو ڈی ایس پی ایڈمن سی ٹی ڈی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ اسی طرح ڈی ایس پی تجمل حسن شاہ کو ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ڈی جی خان، ریاض احمد کو ڈی ایس پی سی ٹی ڈی راجن پور، اور محمد وسیم اکبر کو سی ٹی ڈی مظفرگڑھ تعینات کیا گیا ہے ۔مزید برآں، محمد سلیم کامران کو ڈی ایس پی ایڈمن سی ٹی ڈی ڈی جی خان، خان شبیر کو ڈی ایس پی سی ٹی ڈی راولپنڈی، اور شجاعت علی بابر کو ڈی ایس پی ٹریننگ سہالہ کالج، خالد محمود کو ڈی ایس پی سی ٹی ڈی میانوالی اور عدیل شکور کو ایس ڈی پی او نورپور تھل تعینات کیا گیا ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ تبادلے محکمے کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں، تاکہ عوام کو بہتر سکیورٹی اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔
پنجاب پولیس میں اعلیٰ سطح کے تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں ، اویس شفیق کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا جبکہ کیپٹن (ر) علی رضا کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز کینٹ لاہور کی ذمہ داری سونپی گئی۔ اسی طرح بلال احمداور محمد عمر سمیت دیگر افسروں کے بھی تبادلے عمل میں آئے ہیں۔ دوسری جانب ڈی ایس پی سطح پر بھی متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں، جن میں محمد ہارون کو ایس ڈی پی او دہلی گیٹ ملتان ،محمد ضیاء اللہ خان کو ایس ڈی پی او شجاع آباد،شفقات رشید کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن لاہور اور رضا عباس نقوی کو ایس ڈی پی او رینالہ خوردتعینات کر دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ، کچھ افسروں کو خصوصی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں، جن میں مس صولت بتول کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز، سپیشل برانچ راولپنڈی تعینات کیا گیا، محمد رضوان خان کو ڈی ایس پی صدر وہاڑی مقرر کر دیا گیا جبکہ جمیل احمد ساجد کو ڈی ایس پی آپریشنز، پی ایچ پی ہیڈکوارٹرز لاہور لگا دیا گیا۔