شاہد عباسی کی فضل الرحمن سے ملاقات ، سیاسی صورتحال پر گفتگو

 شاہد عباسی کی فضل الرحمن سے ملاقات ، سیاسی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد، ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس موقع پر مہتاب عباسی، مولانا لطف الرحمن ، مولانا عبید الرحمن ، کفیل نظامی اور اسرار مروت بھی شریک تھے ۔ادھر ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن چوری ہوں گے تو انتشار پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے مذاکرات صوبائی نہیں، وفاقی سطح پر ہونے چاہئیں ، خیبر پختونخوا حکومت افغانستان سے بات کرے تو وزن کم ہو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اس وقت کوئی تحریک نہیں چلارہی ہیں ، بانی پی ٹی آئی پر  تمام کیسز سیاسی نوعیت کے ہیں۔ بلوچ عوام کو ان کے وسائل اور حقوق دیئے جائیں ، افغان مہاجرین کا معاملہ انسانی زاویے سے دیکھنا ہوگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں