رواں سال گردشی قرض میں اضافہ نہیں ہوا :حکومت

اسلام آباد(نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیاکہ رواں سال گردشی قرض میں اضافہ نہیں ہوا ، موجودہ حکومت کسی ملک سے تیل ادھار پر نہیں لے رہی ۔
رائے حسن نواز کے سوال کے جواب میں وزارت توانائی نے تحریری طور پر بتایاکہ مالی سال کے پہلے چھ مہینوں میں گردشی قرض میں 9ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ، جون 2024تک گردشی قرض 2393ارب ر وپے تھا جبکہ دسمبر 2024تک یہ کم ہوکر 2384ارب روپے تھا ۔ طاہرہ اورنگزیب کے سوال کے جواب میں وزارت توانائی نے بتایاچھ آئی پی پیز کو جلد ختم کرنے سے مجموعی طور پر تقریبا ً411ارب روپے کی بچت ہوگی ۔ وزارت پٹرولیم نے بتایا موجودہ حکومت کسی ملک سے تیل ادھار پر نہیں لے رہی ۔