کوئی بیک چینل مذاکرات نہیں ہورہے : شیخ وقاص

کوئی بیک چینل مذاکرات نہیں ہورہے : شیخ وقاص

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ جسٹس باقرنجفی کے نام کی جس نے حمایت نہیں کی ان کا ووٹ بھی دیکھنا ہوگا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

دنیا نیوز کے پروگرام‘‘ٹونائٹ ود ثمرعباس’’ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاپی ٹی آئی نے جسٹس باقر نجفی کی حمایت کی ہے تو یہ سنجیدہ معاملہ ہے اسے دیکھنا ہوگا کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ووٹ کسی بیک چینل کا نتیجہ نہیں اورہماری مسلم لیگ (ن) سے کوئی ہم آہنگی نہیں ۔کوئی بیک چینل مذاکرات نہیں ہورہے ، عمران خان کی ہدایت کے مطابق جیل کے باہر کوئی میڈیا ٹاک نہیں کرے گا، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرعمل کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں وقاص اکرم نے کہا کہ بانی نے واضح کہا اپنی ذات کے لیے کوئی ڈیل نہیں چاہتے ، ا ن کی ہدایات لکھ کرسیکرٹری اطلاعات کو دی جائیں۔ بانی کی ذات کے حوالے سے کوئی انگیجمنٹ نہیں کرنی،وقاص کا مزید کہنا تھا کہ فضل الرحمن نے 15اپریل تک کا وقت مانگا تھا، مولانا فضل الرحمن اپنی پارٹی میں مشاورت کریں گے ، اگر جے یو آئی(ف) ساتھ نہیں دے گی تو ہم اپنا احتجاج کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں