مریم نواز کی 7 کروڑ واپسی کیلئے دائردرخواست پر سماعت ملتوی

 مریم نواز کی 7 کروڑ واپسی کیلئے  دائردرخواست پر سماعت ملتوی

لاہور(کورٹ رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور ہائی کورٹ میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بطور ضمانت جمع کروائے گئے 7 کروڑ روپے کی واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی،مزید کارروائی 11مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے مریم نواز کی جانب سے چودھری شوگر ملز کیس میں بطور ضمانت جمع کروائی گئی رقم کی واپسی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب نے سپریم کورٹ سے اعتراضی اپیل واپس لینے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جس پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ آپ نے یہ ریکارڈ وفاقی آئینی عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا؟۔فل بینچ نے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ اور نیب کا بیانِ حلفی طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی 11مئی تک ملتوی کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں