سیاسی، معاشی، حکمرانی ڈھانچہ ناکام ، تبدیلی ناگزیر:حافظ نعیم

سیاسی، معاشی، حکمرانی ڈھانچہ ناکام ، تبدیلی ناگزیر:حافظ نعیم

جاگیردار، سرمایہ دار ، افسر شاہی کا گٹھ جوڑ ،قومی قرضہ 85 ہزار ارب ہوگیا عید کے بعد آئی پی پیز مافیا، عوامی استحصال کیخلاف تحریک چلائیں گے ،خطاب

ملتان (کرائم رپورٹر)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ موجودہ سیاسی، معاشی اور حکمرانی کا ڈھانچہ عوامی مسائل کا حل دینے میں ناکام ہوچکا ہے ، محض چہرے تبدیل ہونے سے حالات ٹھیک نہیں ہونگے ، نظام میں تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے ،عید کے بعد آئی پی پیز مافیا، عوامی استحصال کیخلاف تحریک چلائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کے گول باغ چوک میں ممبر سازی مہم کے سلسلے میں قائم کیمپ کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا جاگیرداروں، سرمایہ داروں اور افسر شاہی کے گٹھ جوڑ نے عوام کو دبایا ہوا ہے۔

ملک کا نظام جاگیرداروں، وڈیروں اور اشرافیہ کے قبضے میں ہے جنہیں انگریزوں نے طاقت اور زمینیں دے کر مضبوط کیا اور وہی نوآبادیاتی ذہنیت آج بھی برقرار ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ملک کا قرضہ چار سال میں 55 ہزار ارب سے بڑھ کر 85 ہزار ارب روپے ہوگیا اور سالانہ 8 ہزار ارب روپے صرف سود کی ادائیگی پر خرچ ہوتے ہیں، شرح سود میں ایک فیصد اضافہ بھی 540 ارب روپے کا بوجھ بڑھا دیتا ہے ۔عید کے بعد آئی پی پیز مافیا اورعوام اور کسانوں کے استحصال کے خلاف ملک گیر تحریک چلائی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں