چھوٹا لڑکا

تحریر : محمد نعمان


کسی گائوں میں ایک لکڑ ہارا رہتا تھا۔ اس کے ہاں کوئی اولا نہیں تھی۔ لکڑ ہارے کی بیوی نے کہا ’’ کاش! اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ایک بیٹا دے دے، خواہ وہ کسی بھی شکل وصورت کا ہو ‘‘۔ پھر اللہ تعالیٰ نے لکڑ ہارے اور اس کی بیوی کو ایک بیٹا دیا۔

 یہ لڑکا بہت ہی خوبصورت تھا لیکن اس لڑکے کا قد بہت چھوٹا تھا۔ اتنا چھوٹا کہ مشکل سے کسی عام آدمی کے انگوٹھے جتنا۔ انہوں نے اس کا چھوٹا قد دیکھتے ہوئے اس کا نام ٹھگنا رکھ دیا۔ عمر بڑھنے کے باوجود ٹھگنے کے قد پر کوئی خاص فرق نہ پڑا۔ ایک دن لکڑ ہارے نے لکڑیاں کاٹ کر گھوڑا گاڑی پر باندھ لیں تو ٹھگنابولا ’’ابا جان! میں یہ لکڑیاں بازار لے جاتا ہوں آپ اتنی دیر اور لکڑیاں کاٹ لیں‘‘۔

لکڑ ہارے نے ٹھگنے کی بات مان لی۔ راستے میں دو دوستوں نے گھوڑا گاڑی کو جاتے دیکھا تو انہیں بہت تعجب ہوا کیونکہ گھوڑا گاڑی چلانے والا انہیں نظر نہیں آ رہا تھا۔ وہ دونوں گھوڑا گاڑی کا پیچھا کرنے لگے اور جب بازار پہنچ کر ٹھگنے نے گھوڑے کے کان سے چھلانگ لگائی تو وہ اور زیادہ حیران ہوئے۔دونوں دوستوں نے مشورہ کیا کہ ہم اس ٹھگنے کی وجہ سے بہت دولت کما سکتے ہیں اور پھر وہ دونوں ٹھگنے کے پیچھے چلتے چلتے جنگل جا پہنچے۔ وہاں انہوں نے لکڑ ہارے سے کہا تم اپنا یہ ٹھگنا بیٹا ہمیں دے دو۔ ہم تمہیں اس کے بدلے اچھی رقم دیں گے۔ لکڑ ہارے نے انکار کر دیا۔ ٹھگنے نے لکڑ ہارے کے کندھے پر چڑھتے ہوئے اس کے کان میں کہا ’’ ابا جان! آپ مجھے ان کے ساتھ بھیج دیں۔ فکر نہ کریں میں جلد ہی واپس گھر آ جائوں گا‘‘۔ لکڑ ہارے نے رقم لی اور ٹھگنے کو ان کے ساتھ بھیج دیا۔

دونوں دوست ٹھگنے کو لے کر گھر آئے ۔ کچھ دیر بعد اس نے سنا دونوں دوست شہر کے ایک امیر آدمی کو لوٹنے کا پروگرام بنا رہے تھے۔ جب وہ لوگ امیر آدمی کے گھر پہنچے تو ٹھگنا چلا چلا کر پوچھنے لگا ’’ کیا تم یہاں سے تمام سامان لے جائو گے‘‘۔ ٹھگنے کے چیخنے سے دونوں دوست پریشان ہو گئے اور اس کی منت سماجت کرنے لگے کہ زیادہ اونچا مت بولو لیکن ٹھگنے پر ان کی منتوں کا کوئی اثر نہ ہوا۔ ٹھگنے کی آواز سن کر گھر میں کام کرنے والی نوکرانی کی آنکھ کھل گئی۔ کسی کے آنے کی آہٹ پا کر دونوں دوست بھاگ کھڑے ہوئے۔ 

ٹھگنا وہاں سے نکل کر ایک طرف بنی گائے کی کوٹھڑی میں جا کر گھاس کے ڈھیر میں چھپ کر سو گیا۔ ٹھگنے کی آنکھ کھلی تو اس نے دیکھا کہ گھاس کے جس گٹھے پر وہ لیٹا تھا اس کو گائے نے اپنے منہ میں پکڑا ہوا تھا۔ وہ گائے کے منہ میں گیا اور حلق کے ذریعے پھسلتا ہوا اس کے معدے میں چلا گیا اور اونچی آواز میں بولاکہ گائے کو اور چارا نہ کھلائو ورنہ میں مر جائوں گا۔  امیر آدمی نے ملازموں کو بلایا اور کہا گائے پاگل ہو گئی ہے یا پھر اس پر جن بھوت آ گئے ہیں اس کو فوراً مار دو۔ ملازموں نے گائے کو مار کر شہر سے دور پھینک دیا۔

ایک بھیڑیئے نے دیکھا کہ بہت موٹی گائے مری پڑی ہے تو اس نے اپنے آپ سے کہا آج تو خوب مزے کی دعوت ہو گی بہت بڑا شکار ہاتھ لگا ہے اور پھر گائے کو چیر پھاڑ کر کھا گیا۔ ٹھگنا گائے کے پیٹ سے بھیڑیئے کے پیٹ میں چلا گیا۔ اس نے بھیڑیئے سے کہا تمہیں شاید ابھی اور بھوک لگی ہے چلو میں تمہیں ایک گھر میں لے کر جاتا ہوں وہاں تمہیں کھانے کو بہت کچھ ملے گا۔ گودام میں اس نے طرح طرح کی چیزیں دیکھیں اور خوب مزے لے لے کر کھانے لگا۔بہت زیادہ کھانے کی وجہ سے اس کا پیٹ پھول گیا۔ ٹھگنے نے بھیڑیئے کے پیٹ میں اچھل کود شروع کر دی اور زور زور سے بولنے لگا۔ بھیڑیئے نے کہا خاموش رہو کیا کرتے ہو سب لوگ جاگ جائیں گے۔ آواز سن کر لکڑ ہارا اور اس کی بیوی گودام میں آئے ۔ لکڑہارے نے اپنی بیوی کو کہا دروازہ کھول کر میں بھیڑیئے پر کلہاڑے سے وار کروں گا اگر وہ بچ جائے تو تم بھی اس پر کھرپے سے حملہ کر دینا۔ ٹھگنے نے اپنے والدین کی آواز سن کر کہا ’’ ابا جان! احتیاط سے کام لینا میں بھیڑیئے کے پیٹ میں ہوں‘‘۔ ٹھگنے کی آواز سن کر لکڑ ہارے نے بھیڑیئے کے سر پر کلہاڑے کی زور دار ضرب لگائی۔ بھیڑیا فوراً گر کر مر گیا۔لکڑ ہارے کی بیوی جلدی سے چھری لائی اور بھیڑیئے کا پیٹ چاک ہوتے ہی ٹھگنا پھدک کر باہر آ گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

4ٹیمیں، ایک ٹرافی،تاریخ رقم کرنے کی جنگ

فیفا ورلڈ کپ 2026:سیمی فائنل مرحلہ:فائنل میں رسائی کیلئے 4بہترین ٹیمیں آمنے سامنے پہلے سیمی فائنل میں فرانس اور سپین 15 جولائی کو مد مقابل ہوں گے

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم

لاہور ہائی کورٹ میں اصلاحات ،جدید عدالتی نظام اور فوری انصاف کا نیا باب:دوسالہ دور میں عدالتی ،انتظامی ،ڈیجیٹل اور انفراسٹرکچر اصلاحات کی نئی تاریخ رقم

انمول رشتہ

فراز اپنے چھوٹے بھائی سرمد سے بے پناہ محبت کرتا تھا۔ وہ جہاں بھی جاتا، سرمد کا خیال رکھتا اور اپنی ہر چیز اسے دیتا لیکن اس قدر پیار کے باوجود، سرمد کی کچھ عادات فراز کو سخت ناپسند تھیں۔

خوبانی: صحت بخش پھل

گرمیوں کے موسم میں آنے والے مزیدار پھلوں میں خوبانی ایک خاص مقام رکھتی ہے۔ اپنے سنہری زرد رنگ، خوشبودار ذائقے اور نرم گودے کی وجہ سے یہ بچوں اور بڑوں سب کی پسندیدہ ہوتی ہے۔

قلعہ بران :رومانیہ کا پراسرار تاریخی شاہکار

رومانیہ کے خوبصورت پہاڑی سلسلے کارپیتھین کے دامن میں واقع قلعہ بران دنیا کے مشہور تاریخی مقامات میں شمار ہوتا ہے۔

فوقی نے اک چوزہ پالا

فوقی نے اک چوزہ پالا،چوں چوں چوں چوں کرنے والا