آج کا پکوان:مرغ دال

تحریر : منیرا کرن


اجز: ایک عدد درمیانی سائز کی مرغی (گوشت)، آدھا کلو چنے کی دال، ایک عدد بڑا پیاز باریک کٹا ہوا، آدھا کلو ٹماٹر باریک کٹے ہوئے، دو عدد ہری مرچیں، چھ چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ، ایک پیالی دہی، نمک حسبِ ذائقہ، آدھا چمچ پسی ہوئی ہلدی، ایک چمچ پسا ہوا دھنیا، دو چمچ کٹا ہوا ثابت مصالحہ، آدھا چمچ زیرہ، گرم مصالحہ حسبِ ضرورت، چند تیز پتے اور تیل حسبِ ضرورت۔

ترکیب:چنے کی دال کو اچھی طرح دھو کر تقریباً ایک گھنٹہ بھگو دیں۔ ایک دیگچی میں تیل گرم کریں اور اس میں باریک کٹا ہوا پیاز سنہری ہونے تک فرائی کریں۔ پھر ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر چند منٹ بھونیں۔ اس کے بعد باریک کٹے ہوئے ٹماٹر اور ہری مرچیں شامل کریں اور اتنا بھونیں کہ ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں۔ اب مرغی ڈال کر اس میں نمک، ہلدی، پسا ہوا دھنیا اور کٹا ہوا مصالحہ شامل کریں اور اچھی طرح بھونیں، یہاں تک کہ مرغی کا پانی خشک ہو جائے اور مصالحہ بھن جائے۔ اس کے بعد دہی شامل کرکے مزید چند منٹ بھونیں۔ اب بھگوئی ہوئی چنے کی دال ڈالیں اور حسبِ ضرورت پانی شامل کر دیں۔ درمیانی آنچ پر دال گلنے اور مرغی کے مکمل پکنے تک پکائیں۔ اگر دورانِ پکائی پانی کم ہو جائے تو ضرورت کے مطابق مزید پانی شامل کر دیں۔ جب دال اچھی طرح گل جائے اور سالن مناسب گاڑھا ہو جائے تو اس میں زیرہ، گرم مصالحہ اور تیز پتے شامل کرکے چند منٹ دم پر رکھ دیں تاکہ تمام ذائقے یکجان ہو جائیں۔

رس ملائی

اجزا : پنیر : ایک کلو،دودھ: ایک لیٹر،چینی : آدھا کپ، الائچی پاؤڈر :ایک چائے کا چمچ، زعفران: چند ریشے، پستہ اور بادام : گارنش کیلئے،میدہ : ایک چائے کا چمچ،بیکنگ پاؤڈر : ایک چوتھائی چائے کا چمچ ۔

ترکیب:پنیر کو ہموار اور نرم بنانے کے لیے 5 سے 7 منٹ تک ہاتھوں سے گوندھیں۔اس میں میدہ اور بیکنگ پاؤڈر ڈال کر مزید 3 سے 5 منٹ تک گوندھیں۔چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر ایک طرف رکھ دیں۔ایک برتن میں دودھ گرم کریں اور جب ابال آ جائے تو چینی، الائچی پاؤڈر اور زعفران ڈال دیں۔دودھ کو ہلکی آنچ پر مسلسل چمچ ہلاتے ہوئے گاڑھا ہونے تک پکائیں (تقریباً 10سے15 منٹ)۔دودھ کے اُبلتے ہی اس میں تیار کیے گئے پیڑے ڈال دیں۔برتن کو ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر 15 سے 20 منٹ پکائیں تاکہ پیڑے پھول جائیں اور دودھ کو جذب کر لیں۔چولہا بند کر کے رس ملائی کو تھوڑا ٹھنڈا ہونے دیں۔پستہ اور بادام باریک کاٹ کر اوپر چھڑک دیں۔بہترین ذائقے کے لیے رس ملائی کو چند گھنٹوں کے لیے فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

موسم برسات اور شجر کاری

خوبصورت گھر، صحت مند ماحول

اینٹی ایجنگ سکن کیئر

بڑھتی عمر میں جلد کو تروتازہ رکھنے کے طریقے

آج کا پکوان:چکن ملائی بوٹی رولز

اجزا: چکن بون لیس (کیوبز میں کٹا ہوا) : 500 گرام،دہی : ایک کپ،فریش کریم : آدھا کپ،ملائی : ایک چوتھائی کپ،سبز مرچوں کا پیسٹ : ایک چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ : ایک چمچ،لیمن جوس : ایک چمچ،کالی مرچ پاؤڈر : آدھا چائے کا چمچ،نمک : حسبِ ذائقہ،تیل : دوچمچ۔پراٹھے یا پیٹا پریڈ: چار عدد،بند گوبھی،پیاز،کھیرا،ٹماٹرمایونیز یا لہسن کی چٹنی حسبِ ضرورت۔

ابنِ صفی اُردو کے عظیم جاسوسی ناول نگار

46ویں برسی: ان کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ زبان کے معیار،دلکشی اور چاشنی کو برقراررکھا: ابن صفی کے ناولوں میں ایک مشن یا مقصد موجود ہے، اس لیے انہیں محض تفریحی ادب نہیں کہا جاسکتا‘ ان میں فکری و ذہنی تربیت بھی پوری طرح موجود ہوتی ہے: اردو زبان میں ابن صفی سے زیادہ کسی ادیب کو نہیں پڑھا گیا‘ انہوں نے ادب کو خواص سے نکال کر عوام تک پہنچا یاجو ان کے آنے والے ناول کا بے چینی سے انتظاربھی کرتے تھے

جدید اُردو شاعری کی عصری معنویت

جدیدیت اور ترقی پسند تحریک عالمی ادبیات میں رو نما ہونے والی دو اہم تحریکات تھیں۔ اردو ادب پر ان دونوں تحریکات کے گہرے اثرات مرتسم ہوئے۔

فیفا ورلڈ کپ کا تاج کس کے سر سجے گا؟

فائنل معرکہ میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن اور سابق چیمپئن سپین مد مقابل ہونگے