بچوں کا انسائیکلوپیڈیا

تحریر : محمد عارف جان


جب ہمیں گرمی لگتی ہے تو پسینہ کیوں نکلتا ہے؟

جب ہم بہت زیادہ بھاگ دوڑ کرتے ہیں یا موسم گرما ہوتا ہے تو ہمیں پسینہ آتا ہے۔ یہ ہمار ے جسم کے درجہ حرارت کو زیادہ ہونے اور بیمار پڑنے سے بچاتا ہے۔پسینہ پانی ہے جو ہماری جلد میں پا ئے جانے والے ننھے ننھے سوراخوں سے نکلتاہے جنہیں مسام کہتے ہیں۔جبکہ ہوا چل رہی ہو یا حبس نہ ہو تو پھر گرمی نہیں لگتی اور پسینہ بھی نہیں نکلتا۔

ہماری ناک کیوں بہتی ہے؟

ہماری ناک کے اندر کی جھلی نم آلود ہوتی ہے۔جب ہمیں نزلہ ہوتا ہے تو جراثیم کو دھونے اور باہر نکال پھینکنے کے لئے ناک میں رطوبت زیادہ بنتی ہے،جس سے ہماری ناک بہنے لگتی ہے۔ جب ہم روتے ہیں اس وقت بھی ہماری ناک بہتی ہے۔ یہ اس لئے کہ آنسوایک پتلی نالی کے ذریعے ناک کے را ستے باہر نکلنے لگتے ہیں۔

ہماری انگلیوں کے نشان کیسے بنتے ہیں؟

اپنی انگلیوں کی طرف غور سے دیکھیے۔ آپ کی انگلیوں پر باریک لکیر وں کے جو نقش ہیں   وہی انگلیوں کے نشان بناتے ہیں۔یہ نقش ہماری انگلیوں کو قدر ے کھردرا بناتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں چیزوں کو پکڑنے اور محسوس کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ہر ایک انسان کی انگلیوں کے نشان صرف اسی کے لئے مخصوص ہوتے ہیں، ان سے ہی اس کی پہچان ہوتی ہے اوریہ تمام عمر قائم رہتے ہیں۔

 ہم موٹے کیوں ہوتے ہیں؟

ہم کھانااس لئے کھاتے ہیں کہ ہمیں توانائی ملے اور ہمارا جسم مضبوط ہو۔ اگر ہم اپنے جسم کی ضرورت سے زیادہ کھائیں تووہ کھانا استعمال نہیں ہوگا اور چربی بن کر ہمارے جسم میں جمع ہوجا ئے گا جس کی وجہ سے ہم موٹے ہوجائیں گے۔ ہم جتنی کم ورزش کرتے ہیں،ہمارے جسم کو اتنی ہی کم غذا اور توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

حمایت علی شاعر ’’گردِ راہِ سفر‘‘ کے آئینہ دار

ساتویں برسی:شاعری میں شاید ہی کوئی ایسی صنف ہو جس میں انہوں نے اپنی فنی مہارت کا ثبوت نہ دیا ہو:اُردو زبان میں پہلی منظوم سوانح حیات ’’ آئینہ در آئینہ‘‘ لکھی جو چار سو صفحات پر محیط ہے‘اس کی فرمائش صہبالکھنوی نے ’’ افکار‘‘ میں شائع کرنے کیلئے کی‘انہوں نے ہمت کی اور یہ پہاڑ ہتھیلی پر اٹھا لیا

بہادر شاہ ظفر کی شاعری ان کی زندگی کی دستاویز

انیسویں صدی سیاسی اور معاشرتی سطح پر انتشار اور ابتری کی صدی تھی مگر تخلیقی اعتبار سے یہ زمانہ خاصا تابناک رہا ہے۔

4ٹیمیں، ایک ٹرافی،تاریخ رقم کرنے کی جنگ

فیفا ورلڈ کپ 2026:سیمی فائنل مرحلہ:فائنل میں رسائی کیلئے 4بہترین ٹیمیں آمنے سامنے پہلے سیمی فائنل میں فرانس اور سپین 15 جولائی کو مد مقابل ہوں گے

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم

لاہور ہائی کورٹ میں اصلاحات ،جدید عدالتی نظام اور فوری انصاف کا نیا باب:دوسالہ دور میں عدالتی ،انتظامی ،ڈیجیٹل اور انفراسٹرکچر اصلاحات کی نئی تاریخ رقم

انمول رشتہ

فراز اپنے چھوٹے بھائی سرمد سے بے پناہ محبت کرتا تھا۔ وہ جہاں بھی جاتا، سرمد کا خیال رکھتا اور اپنی ہر چیز اسے دیتا لیکن اس قدر پیار کے باوجود، سرمد کی کچھ عادات فراز کو سخت ناپسند تھیں۔

خوبانی: صحت بخش پھل

گرمیوں کے موسم میں آنے والے مزیدار پھلوں میں خوبانی ایک خاص مقام رکھتی ہے۔ اپنے سنہری زرد رنگ، خوشبودار ذائقے اور نرم گودے کی وجہ سے یہ بچوں اور بڑوں سب کی پسندیدہ ہوتی ہے۔