آج کا پکوان:چکن ملائی بوٹی رولز
اجزا: چکن بون لیس (کیوبز میں کٹا ہوا) : 500 گرام،دہی : ایک کپ،فریش کریم : آدھا کپ،ملائی : ایک چوتھائی کپ،سبز مرچوں کا پیسٹ : ایک چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ : ایک چمچ،لیمن جوس : ایک چمچ،کالی مرچ پاؤڈر : آدھا چائے کا چمچ،نمک : حسبِ ذائقہ،تیل : دوچمچ۔پراٹھے یا پیٹا پریڈ: چار عدد،بند گوبھی،پیاز،کھیرا،ٹماٹرمایونیز یا لہسن کی چٹنی حسبِ ضرورت۔
ترکیب: ایک بڑے پیالے میں چکن، دہی، فریش کریم، ملائی، سبز مرچوں کا پیسٹ، ادرک لہسن کا پیسٹ، لیمن جوس، کالی مرچ پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔چکن کو کم از کم 30 منٹ کے لیے میرینیٹ کریں۔ بہتر ذائقے کے لیے دوگھنٹے یا اس سے زیادہ وقت کے لیے فریج میں رکھیں۔ایک پین میں تیل گرم کریں اور میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈال دیں۔ درمیانی آنچ پر 10 سے 12 منٹ تک پکائیں یہاں تک کہ چکن اچھی طرح گل جائے اور ہلکا سنہری رنگ اختیار کر لے۔اب باقی بچی ہوئی کریم (اگر موجود ہو) شامل کریں اور مزید دو سے تین منٹ پکائیں تاکہ چکن مزید کریمی اور ملائم ہو جائے۔ پراٹھے یا پیٹا بریڈ کو ہلکا سا گرم کر لیں۔اس پر مایونیز یا لہسن کی چٹنی لگائیں پھر بند گوبھی، پیاز، کھیرے اور ٹماٹر رکھیں۔اوپر سے گرم گرم چکن ملائی بوٹی رکھ دیں۔بریڈ کے دونوں کنارے اندر کی طرف موڑ کر اچھی طرح ٹائٹ رول بنا لیں۔تمام رولز اسی طرح تیار کریں اور گرم گرم اپنی پسندیدہ چٹنی، کیچپ یا فرائز کے ساتھ پیش کریں۔
مینگو آئس کریم
اجزا:چونسا آم: دو عدد،انڈوں کی زردی: دو عدد،ہاف اینڈ ہاف: تین کپ،لیمن جوس :دوچائے کے چمچ،چینی: 4؍3کپ، ایسنس بادام: 8/1چائے کا چمچ۔
ترکیب:آم کا چھلکا اتار یں۔ گودے کو گٹھلی سے علیحدہ کر لیں۔ گٹھلی نکال دیں۔ مینگو کے گودے اور لیمن جوس کو گرائنڈر یا فوڈ پروسیسر میں پیوری کر یں۔ ایک طرف رکھ دیں۔ ایک بڑے پیالے میں انڈوں کی زردی اور چینی پھینٹیں یہاں تک کہ ہلکی اور ابھار دار ہو جائے۔ اس میں پیوری کیا ہوا مکسچر ملا دیں۔ ہاف اینڈ ہاف اور ایسنس بادام بھی ڈال دیں۔ آئس کریم مولڈ میں یہ آمیزہ انڈیل دیں اور آئس کریم میکر میں ڈال کر آئس کریم تیار کر لیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments