رہنمائے گھر داری

تحریر : سارہ خان


ہاتھوں کی ناگوار بو پیاز کاٹنے کے بعد ہاتھوں سے آنے والی بو بہت ناگوار لگتی ہے۔ اس بو کو دور کرنے کیلئے انگلیوں پر نمک اچھی طرح مل کر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

انگلیوں کی جلن کا حل

خواتین اکثر سبز مرچوں کو ہاتھ میں پکڑ کر کاٹ لیتی ہیں جس سے جلن محسوس ہونے لگتی ہے۔ مرچوں کو لکڑی کے تختے پر رکھ کر اس طرح کاٹیں کہ آپ کے ہاتھ پر لگنے نہ پائیں۔ اگر کبھی بے دھیانی میں لگ جائیں تو جلن دور کرنے کیلئے کپڑے دھونے والے نیل میں پانی گھول کر اس میں ہاتھ تھوڑی دیر کے لئے ڈبو دیں۔ 

بے خوابی کی شکایت

جو افراد نیند کی کمی کا شکار ہیں، وہ خشخاش کا تیل کنپٹی پر ملیں تو بے خوابی کی شکایت دور ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ نیند نہ آنے کی صورت میں سرخ ٹماٹر کاٹ کر اس پر چینی چھڑک کر کھانے سے بھی نیند کی کمی پوری ہو جاتی ہے۔

نزلہ زکام دور کرنے کا طریقہ

نزلہ دور کرنے کے لئے تھوڑے سے چنے بھٹی میں بھون کر گرم گرم سونگھیں اور پوٹلی میں رکھ کر پیشانی کو سینکیں اور کھائیں۔ اس سے نزلے کی شدت کم ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ لہسن کی چٹنی اور بیسن کی روٹی نزلہ زکام میں کھائیں۔ 

مچھلی کی بو ختم

مچھلی کی بو دور کرنے کیلئے اس کو بغیر دھوئے نمک لگا کر دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ پھر آٹے سے دھوکر مصالحہ لگائیں تو مچھلی کی بو ختم ہو جائے گی۔ 

آلو کالے نہ ہوں

 گھر میں بنائے جانے والے چپس کے آلو کاٹنے کے بعد اگر ان کو تھوڑی سی پھٹکڑی ملے پانی میں ڈال کر دھو لیا جائے تو پھر چپس سفید رہیں گے۔ آلو کالے نہیں ہوں گے۔

روٹی نرم پھولی

جب آٹا گوندھ لیں تو نمک اور پانی کے ساتھ کھانے کے دو چمچ کوکنگ آئل پانی میں شامل کرکے آٹا گوندھنے، روٹی نرم ہوگی اور پھولے گی بھی۔

شیشے چمکانے کیلئے

آلو ابالیں تو ان کے چھلکے پھینکنے سے پہلے  شیشے پر مل لیں۔ شیشہ چمک جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

دوست وہ جو مشکل میں کام آئے!

کسی جنگل میں ایک درخت پر دو کبوتر نر اور مادہ رہتے تھے۔وہ دونوں ہنسی خوشی زندگی گزاررہے تھے،کچھ دن پہلے مادہ نے انڈے دئیے تھے اور اب وہ ان پر بیٹھی ہوئی تھی کیونکہ چند دن تک ان میں سے بچے نکلنے والے تھے۔

قاضی صاحب کا فیصلہ

ایک گائوں میں ارمان نامی آدمی رہتاتھا اُس کے پاس کوئی نوکری نہیں تھی۔ ایک دن اُس نے سوچا کہ وہ نوکری ڈھونڈنے شہر جائے گا۔ اُس کے پاس صرف تین اشرفیاں تھیں۔ وہ اپنے سفر پر نکل گیا۔

مجلس کے آداب

مجلس میں کسی بیٹھے ہوئے آدمی کو اُٹھا کراس کی جگہ بیٹھنے کی کوشش نہ کریں یہ انتہائی بُری عادت ہے۔

سنہری حروف

٭… آپ کا پل پل بدلتا رویہ، آپ سے وابستہ لوگوں کو پل پل اذیت میں مبتلا رکھتا ہے۔

زرا مسکرائیے

ایک لڑکا روتا ہوا گھر آیا،ماں نے رونے کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ استاد نے مارا ہے۔

پہلیلیاں

نازک نازک سی اِک گڑیاکاغذ کے سب کپڑے پہنےدھاگے کے سب زیور گہنےسیدھی جائے، مڑتی جائےپری نہیں، پر اڑتی جائے(پتنگ)