مجلس کے آداب

تحریر : روزنامہ دنیا


مجلس میں کسی بیٹھے ہوئے آدمی کو اُٹھا کراس کی جگہ بیٹھنے کی کوشش نہ کریں یہ انتہائی بُری عادت ہے۔

اگر مجلس میں لوگ گھیرا ڈال کر بیٹھے ہوں تو ان کے درمیان ہر گز نہ بیٹھیں۔

مجلس میں کسی امتیازی جگہ پر بیٹھنے سے پرہیز کریں۔

مجلس میں جو گفتگو ہو رہی ہو اس میں حصہ لیں۔

کوشش کریں کہ آپ کی کوئی مجلس مفید اور پُر علم گفتگو سے خالی نہ رہے۔

مجلس میں جہاں بھی جگہ ملے بیٹھ جائیں اور دوسرے لوگوں کو تنگ نہ کریں۔

مجلس میں دو لوگوں کو آپس میں چپکے چپکے باتیں نہیں کرنی چاہیے۔

مجلس میں جو کچھ کہنا ہو وہ مجلس کے صدر کی اجازت لے کر کہیں۔

ایک وقت میں ایک ہی شخص کو بولنا چاہیے اور دوسرے اس کی بات غور سے سُنیں۔

مجلس میں جو باتیں راز کی ہوں ان کو جگہ جگہ بیان نہیں کرنا چاہیے۔

صدر مجلد کو مسائل پر گفتگو کرتے وقت ہر ایک کا خیال رکھنا چاہیے اور ہر ایک سے مخاطب ہونا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

فاطمہ حسن پیچ درپیچ اظہار کی شاعرہ

کسی سے پوچھا گیاکہ کہ فاطمہ حسن کی شاعری پر آ پ کا کیا تاثر ہے تو اس نے کہا: کپاس کا ایک پھول جس میں آگ روشن ہے

سوء ادب:دیوانِ غالب مرمت شدہ

قارئین کو یاد ہو گا کہ یہ سلسلہ میں نے کوئی آٹھ دس سال پہلے برادرم مجیب الرحمن شامی کے ہفت روزہ ’’زندگی‘‘ میں شروع کیا تھا جس کی متعدد اقساط شائع ہوئیں اور ان پر مثبت اور منفی تبصرے بھی آئے ،تاہم بوجوہ یہ سلسلہ بند کرنا پڑا۔

قومی کھیل،بحالی کی نئی امیدیں

گرین شرٹس نے ایف آئی ایچ ہاکی نیشن کپ کافائنل کھیل کر دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان میں ابھی ہاکی ختم نہیں ہوئی۔ اہم بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں وکٹری سٹینڈ پر پہنچنا قومی کھیل کی بحالی کے لئے امید کی ایک نئی کرن ہے۔

44پاکستانی کرکٹرزکاٹیسٹ کیریئر1 میچ تک محدود

صرف ایک چانس کے بعد خواب ٹوٹ جانا بہت برا ،قسمت کی دیوی پھر کبھی مہربان نہ ہوسکی

عظیم شاہسوار (تیسری قسط)

حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اپنا بچپن زیادہ تر رسول اللہ ﷺ کی صحبت میں گزارا۔ نبی کریم ﷺ کی محبت، شفقت اور پیار ان کو بہت زیادہ نصیب ہوا۔ اس کی ایک وجہ شاید یہ بھی ہو کہ اُم المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ان کی خالہ تھیں۔

کامیاب زندگی

نازش ایک غریب گھرانے کی ایک قابل اور سمجھدار لڑکی تھی۔ وہ اپنے ماں باپ کی اکلوتی بیٹی تھی، لیکن اس نے کبھی چھوٹی چھوٹی خواہشات پر اپنے والدین کو تنگ نہ کیا۔