زرا مسکرائیے

تحریر : روزنامہ دنیا


ایک لڑکا روتا ہوا گھر آیا،ماں نے رونے کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ استاد نے مارا ہے۔

 

ماں:بیٹاتم نے پھر کوئی غلط محاورہ بولا ہوگا

لڑکا:استاد بہت ڈانٹ رہے تھے۔ میں نے کہا ’’جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں۔

٭٭٭

ایک آدمی دوسرے سے’’کرنٹ کسے کہتے ہیں‘‘؟

دوسرا دوست’’بجلی کی تار کو ہاتھ لگائوتو خود پتا چل جائے گا‘‘۔

٭٭٭

پہلا دوست :جب تم مجھ سے ملنے میرے گھر آئو تو اپنی کہنی سے میرے دروازے پر دستک دینا۔

دوسرا دوست:وہ کیوں،ہاتھ سے کیوں نہیں؟

پہلا دوست:کیا تم میرے گھر خالی ہاتھ آئو گے۔

٭٭٭

ایک صاحب نے پہلوان سے پوچھا:تم ایک وقت میں کتنے آدمی اٹھا سکتے ہو؟

کم سے کم 10 آدمی،پہلوان نے فخریہ جواب دیا۔

بس؟ تم سے اچھا تو ہمارا مرغا ہے جو صبح صبح پورے محلے کو اٹھا دیتا ہے۔

٭٭٭

آدمی(بھکاری سے) گھر گھر جا کر تمہیں بھیک مانگتے ہوئے شرم نہیں آتی؟

بھکاری: کیا کروں میرے گھر آ کر کوئی بھیک دیتا ہی نہیں۔

٭٭٭

عورت (لڑکے سے): تمہاراسکول کہاں ہے؟

لڑکا: میرے گھر کے سامنے۔

عورت: تو تمہارا گھر کہاں ہیں؟

لڑکا: اسکول کے سامنے۔

عورت: اچھا دونوں کہاں ہیں؟

لڑکا: ایک دوسرے کے سامنے۔

٭٭٭

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

پاکستان انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح یاب

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں مہمان انگلینڈ کے ہاتھوں ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست کے بعد شاہینوں نے پلٹ کر ایسا وار کیا کہ انگلش شیروں کو بے بس کر دیا۔

دوست وہ جو مشکل میں کام آئے!

کسی جنگل میں ایک درخت پر دو کبوتر نر اور مادہ رہتے تھے۔وہ دونوں ہنسی خوشی زندگی گزاررہے تھے،کچھ دن پہلے مادہ نے انڈے دئیے تھے اور اب وہ ان پر بیٹھی ہوئی تھی کیونکہ چند دن تک ان میں سے بچے نکلنے والے تھے۔

قاضی صاحب کا فیصلہ

ایک گائوں میں ارمان نامی آدمی رہتاتھا اُس کے پاس کوئی نوکری نہیں تھی۔ ایک دن اُس نے سوچا کہ وہ نوکری ڈھونڈنے شہر جائے گا۔ اُس کے پاس صرف تین اشرفیاں تھیں۔ وہ اپنے سفر پر نکل گیا۔

مجلس کے آداب

مجلس میں کسی بیٹھے ہوئے آدمی کو اُٹھا کراس کی جگہ بیٹھنے کی کوشش نہ کریں یہ انتہائی بُری عادت ہے۔

سنہری حروف

٭… آپ کا پل پل بدلتا رویہ، آپ سے وابستہ لوگوں کو پل پل اذیت میں مبتلا رکھتا ہے۔

پہلیلیاں

نازک نازک سی اِک گڑیاکاغذ کے سب کپڑے پہنےدھاگے کے سب زیور گہنےسیدھی جائے، مڑتی جائےپری نہیں، پر اڑتی جائے(پتنگ)