قاضی صاحب کا فیصلہ

تحریر : سائرہ جبیں


ایک گائوں میں ارمان نامی آدمی رہتاتھا اُس کے پاس کوئی نوکری نہیں تھی۔ ایک دن اُس نے سوچا کہ وہ نوکری ڈھونڈنے شہر جائے گا۔ اُس کے پاس صرف تین اشرفیاں تھیں۔ وہ اپنے سفر پر نکل گیا۔

جب وہ شہر پہنچا تو اُسے وہاں بہت سے لوگ مختلف کام کرتے نظر آئے تو وہ خوش ہوگیا کہ اُسے یہاں نوکری ضرور مل جا ئے گی،مگر سب سے پہلے کہیں رہنے کی جگہ چاہیے ۔ 

اُس نے دیکھا کہ ایک گھر کے باہر لکھا ہے ’’اوپر والا کمرہ خالی ہے ‘‘۔ اُس نے سوچا کہ وہ یہاں رہ سکتا ہے۔ دروازہ کھٹکھٹایا تو اندر سے  غصے سے بھرا آدمی باہر آیا اور پوچھا کیا چاہیے ۔ ارمان نے کہا کہ مجھے رہنے کیلئے کمرہ چاہیے۔ آدمی نے کہا کہ کرایہ تین اشرفیاں ہو گا۔ ارمان گھبرا گیا کہ اُس کے پاس تو تین ہی اشرفیاں ہیں۔اس نے کہا کہ میرے پاس صرف تین اشرفیاں ہیں اور میں نے نوکری بھی تو ڈھونڈنی ہے، میں تینو ں نہیں دے سکتا آپ تھوڑا کم کر دیں۔ 

آدمی نے پھر کہا ’’تین اشرفیاں‘‘ ۔ارمان کی مجبوری تھی اُس نے تین اشرفیاں دے دیں اور اُسے کمرہ مل گیا ۔ صبح اُٹھنے کے بعد اسے اتنی لذیذ خوشبو آئی کہ وہ اس کی جانب چل پڑا ، چلتے چلتے نیچے وہ اُس آدمی کے پاس پہنچ گیا جو سوپ بنا رہاتھا۔ وہاں لوگوں کا رش تھا۔ارمان کو بھوک لگی ہوئی تھی اس نے بھی سوپ مانگا تو آدمی نے کہا ’’تین اشرفیاں‘‘۔

 ارمان نے کہا کہ میرے پاس کوئی اشرفی نہیں ہے۔ آپ مجھے ایسے ہی سوپ دے دیں لیکن آدمی نے کہا ’’تین اشرفیاں‘‘۔ارمان نے کہا میرے پاس کوئی اشرفی باقی نہیں ہے۔ آپ مدد کریں لیکن آدمی نے کہا ’’تین اشرفیاں‘‘۔ مجبوراً اُسے بھوکا رہنا پڑا۔خیر وہ واپس آ کر کمرے کی بالکنی میں بیٹھ گیا اور سوچا کہ سوپ کی خوشبو ہی سونگھ لوں شاید بھوک مٹ جائے ۔ آدمی نے دیکھ لیا اور اُسے بہت غصہ آیا کہ وہ اس کے سوپ کی خوشبو چرا رہا ہے۔ اُس نے ارمان کو اپنے پاس بلایا اور کہا تم میرے سوپ کی خوشبو چوری کر رہے تھے ناں، اب تمہیں اس کی قیمت چکانی ہوگی۔ 

ارمان نے بہت کہا کہ میں نے سوپ کی خوشبو نہیں چرائی لیکن آدمی اُسے لے کر گلی کے کونے میں لے گیا۔وہ خود کو قاضی کہتا تھا۔ دونوں نے قاضی کو اپنی اپنی کہانی بتائی۔کچھ دیر بعد قاضی نے اپنا فیصلہ سنایا۔ وہ کہنے لگا ارمان نے تمہارے سوپ کی خوشبو چرائی ہے ، یہ لو اس کی قیمت،یہ کہتے ہوئے قاضی نے اپنی میز پر ایک ایک کر کے تین اشرفیاں پھینکیں ۔ تین بار ...’’ٹھن ٹھن ٹھن‘‘ کی آواز آئی۔قاضی نے کہا۔ تمہیں سوپ کی خوشبو کی قیمت مل گئی۔ غصیلا آدمی کہنے لگا ’’مگر یہ تو صرف آواز تھی‘‘ ۔قاضی نے کہا، ’’ارمان نے سوپ کی خوشبو چرائی ہے ،سوپ نہیں تو تمہیں میں نے سکوں کی آواز سے قیمت چکا دی ہے‘‘۔عقلمندی سے ہر معاملے کا حل نکل سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

پاکستان انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح یاب

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں مہمان انگلینڈ کے ہاتھوں ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست کے بعد شاہینوں نے پلٹ کر ایسا وار کیا کہ انگلش شیروں کو بے بس کر دیا۔

دوست وہ جو مشکل میں کام آئے!

کسی جنگل میں ایک درخت پر دو کبوتر نر اور مادہ رہتے تھے۔وہ دونوں ہنسی خوشی زندگی گزاررہے تھے،کچھ دن پہلے مادہ نے انڈے دئیے تھے اور اب وہ ان پر بیٹھی ہوئی تھی کیونکہ چند دن تک ان میں سے بچے نکلنے والے تھے۔

مجلس کے آداب

مجلس میں کسی بیٹھے ہوئے آدمی کو اُٹھا کراس کی جگہ بیٹھنے کی کوشش نہ کریں یہ انتہائی بُری عادت ہے۔

سنہری حروف

٭… آپ کا پل پل بدلتا رویہ، آپ سے وابستہ لوگوں کو پل پل اذیت میں مبتلا رکھتا ہے۔

زرا مسکرائیے

ایک لڑکا روتا ہوا گھر آیا،ماں نے رونے کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ استاد نے مارا ہے۔

پہلیلیاں

نازک نازک سی اِک گڑیاکاغذ کے سب کپڑے پہنےدھاگے کے سب زیور گہنےسیدھی جائے، مڑتی جائےپری نہیں، پر اڑتی جائے(پتنگ)