برائیڈل میک اپ کیسے کریں؟

تحریر : مہوش اکرم


مشرقی ہوں یا مغربی، خواتین میں ہیوی میک اپ لک کم دیکھا جانے لگا ہے۔ آج کی خواتین سافٹ اور لائٹ میک اپ کے ذریعے شخصیت میں نکھار لانے کو زیادہ ترجیح دیتی ہیں۔ ہمارے یہاں نیچرل برائیڈل میک اپ پہلے ٹرینڈ کا حصہ نہ تھا، تاہم اب ہو گیا ہے۔

خواتین کی اکثریت نیچرل برائیڈل میک اپ کو اپنا رہی ہے لیکن کچھ منفرد انداز میں۔ مغربی اور عرب ممالک سمیت پاکستانی دلہنیں جس طرح سرخ کے بجائے سفید یا دیگر ہلکے رنگ پسند کرتی ہیں، اسی طرح گہری لپ اسٹک اور آنکھوں کے گہرے رنگ کے بجائے سوفٹ اور لائٹ ٹچ برائیڈل میک اپ کو اپنا رہی ہیں۔ نیچرل برائیڈل میک اپ کی بات کی جائے تو اس لک آرٹسٹ آنکھوں اور چہرے کا میک اپ لائٹ اور سوفٹ رکھتے ہیں جبکہ لپ اسٹک کے لئے گہرے شیڈز کا استعمال کیا جاتا ہے۔

برائیڈل میک اپ میں آنکھوں کو خاص اہمیت حاصل ہے، اسموکی آئی میک اپ کچھ عرصہ قبل متعارف ہو اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک ایسا ٹرینڈ بن گیا جو پارٹی میک اپ، انگیجمنٹ اور برائیڈل میک اپ سمیت ہر اسٹائل کے لئے پرفیکٹ ثابت ہوا۔ دور جدید میں اسموکی آئی میک اپ کے لئے کلرڈگلیٹر، چمکیلی ڈسٹ اور نت نئی اسموکی تکنیک کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ کچھ عرصہ اسموکی میک اپ کا سنتے ہی بلیک آئی شیڈو کا تصور آنے لگتا تھا تاہم اب ٹرینڈ چینچ ہو گیا ہے اس میں بلیک کے علاوہ نیلا، برگنڈی، کتھئی اور اودی رنگوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ مختلف رنگوں اور نت نئی تکنیک کا استعمال برائیڈل میک اپ کو ایک خاص انفرادیت عطا کرتا ہے۔ اسموکی آئی میک اپ کے اس ٹرینڈ کے پیش نظر مختلف رنگوں کا امتزاج اس خوبصورتی سے کیا جاتا ہے کہ سب رنگ مل کر ایک شاندار تاثر ابھارنے کا سبب بنتے ہیں، جس سے آنکھوں کی دلکشی  میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

گلیٹر آئی میک اپ ان دنوں خواتین میں سب سے زیادہ مقبول ٹرینڈ ہے۔ میک اپ آرٹسٹ برائیڈل میک اپ کیلئے گلیٹر آئی میک اپ کا استعمال کر رہے ہیں۔ اداکارہ آئزہ خان کی شادی اور ولیمے میں میک اپ کے لئے گلیٹر آئی میک اپ ٹرکس کا استعمال کیا گیا۔ گلیٹر آئی میک اپ کیلئے گولڈ یا سلور ہی نہیں بلکہ کلر ڈگلیٹر کا استعمال بھی کیا جاتا ہے جو آنکھوں کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ سلور، پنک اور پرپل گلیٹر کلرز سے مزین برائیڈل آئی میک اپ ایک منفرد اور خوبصورت انداز فراہم کرنے کیلئے بہترین انتخاب ہے۔ برائیڈل لک کے گلیٹر آئی میک اپ کے لئے لائٹ اور ڈارک دونوں ہی ٹرینڈز اپنائے جاتے ہیں، جنہیں دلہن کے لباس اور جیولری کی مناسبت سے استعمال کیا جاتا ہے۔

برائیڈل میک اپ کے لئے ہیوی میک اپ ہماری روایت کا حصہ ہے۔ آج بھی خواتین کا ایک طبقہ ایسا ہے جو شادی جیسے خاص دن کے لئے ہیوی لک اپنانا پسند کرتا ہے۔ اگر آپ بھی نیچرل لک کے بجائے ہیوی میک اپ لک اپنانا چاہتے ہیں تو گولڈن اور بلیک آئی میک اپ کی طرف جائیں اس ٹرینڈ کے پیش نظر بیوٹی ایکسپرٹ دو خاص شیڈز (گولڈن اور بلیک) کا استعمال زیادہ کرتی ہیں۔ برائیڈل لہنگے میں بلیک کاٹچ ہو یا نہیں، آنکھوں کے میک اپ کیلئے بلیک اور گولڈن شیڈز کو منفرد انداز میں استعمال کیا جاتا ہے۔ برائیڈل لائنر اسٹائل کی بات کی جائے تو عام طور پرونگڈ اسٹائل، آنکھ کی ساخت کو پیش نظر رکھتے ہوئے زیادہ مناسب رہتا ہے۔ ہیوی میک اپ میں جہاں آنکھیں گہرے اور ہلکے رنگوں کے ساتھ تیار یک جاتی ہیں، وہیں لپ اسٹک کیلئے ہلکے رنگوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

دوست وہ جو مشکل میں کام آئے!

کسی جنگل میں ایک درخت پر دو کبوتر نر اور مادہ رہتے تھے۔وہ دونوں ہنسی خوشی زندگی گزاررہے تھے،کچھ دن پہلے مادہ نے انڈے دئیے تھے اور اب وہ ان پر بیٹھی ہوئی تھی کیونکہ چند دن تک ان میں سے بچے نکلنے والے تھے۔

قاضی صاحب کا فیصلہ

ایک گائوں میں ارمان نامی آدمی رہتاتھا اُس کے پاس کوئی نوکری نہیں تھی۔ ایک دن اُس نے سوچا کہ وہ نوکری ڈھونڈنے شہر جائے گا۔ اُس کے پاس صرف تین اشرفیاں تھیں۔ وہ اپنے سفر پر نکل گیا۔

مجلس کے آداب

مجلس میں کسی بیٹھے ہوئے آدمی کو اُٹھا کراس کی جگہ بیٹھنے کی کوشش نہ کریں یہ انتہائی بُری عادت ہے۔

سنہری حروف

٭… آپ کا پل پل بدلتا رویہ، آپ سے وابستہ لوگوں کو پل پل اذیت میں مبتلا رکھتا ہے۔

زرا مسکرائیے

ایک لڑکا روتا ہوا گھر آیا،ماں نے رونے کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ استاد نے مارا ہے۔

پہلیلیاں

نازک نازک سی اِک گڑیاکاغذ کے سب کپڑے پہنےدھاگے کے سب زیور گہنےسیدھی جائے، مڑتی جائےپری نہیں، پر اڑتی جائے(پتنگ)