آج کا پکوان:وائٹ چکن کڑاہی

تحریر : منیرا کرن


اجزا:چکن :آدھا کلو،پیاز :3 عدد،لہسن کا پیسٹ : آدھا چائے کا چمچ،ادرک :ایک انچ کا ٹکڑا باریک کٹا ہوا،ہری مرچ: باریک کٹی ہوئی: 3 ، 4 عدد،پسی کالی مرچ: آدھا چائے کا چمچ،پسا ہوا گرم مصالحہ: آدھا چائے کا چمچ،ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا: تھوڑا سا، فریش کریم : 6چمچ،نمک:آدھا چائے کا چمچ،کوکنگ آئل : 4 چمچ۔

 ترکیب:کڑاہی میں آئل گرم کرکے چکن اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے 5 منٹ تک ڈھانپ کر پکائیں۔اب پیاز ، لہسن ،کالی مرچ، شامل کرکے مزید 15 منٹ پکانے کے بعد ہری مرچیں ڈال کر بھونیں تاکہ مرچوں کا ذائقہ چکن میں بس جائے۔جب چکن آئل چھوڑ دے تو اس میں فریش کریم ڈال کر 2 منٹ پکائیں اور آخر میں ادرک ڈال کر 2 منٹ کیلئے دم پر رکھ کر اتار لیں۔اس ڈش میں پانی با لکل استعمال نہیں کرنا۔

کریلے گوشت

اجزا: کریلے :آدھا کلو،گوشت :آدھا کلو،پیاز :ایک پاؤ،ٹماٹر: 3عدد،لہسن: 6جوئے،نمک، مرچ: حسب ذائقہ،گھی: آدھا کپ، ہلدی:ایک چمچ،ادرک:چھوٹا ٹکڑا۔

ترکیب: کریلے چھیلیں بیج نکال کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ ان میں نمک لگا کر آدھے گھنٹے تک پڑا رکھ دیں۔ لہسن، پیاز، ادرک اور گوشت کو گھی میں ڈال کر درمیانی آنچ پر بھونیں تھوڑا سا پانی ڈالیں تاکہ گوشت اچھی طرح گل جائے 15منٹ کے بعد برتن کو آگ سے اتار لیں۔کریلوں کو پانی سے دھو لیں۔ گھی میں تل کر گوشت والے برتن میں ڈال دیں اور برتن کو ہلکی آنچ پر چولہے پر رکھ دیں۔ 15منٹ کے بعد برتن کو چولہے سے اتار لیں۔

سویاں

اجزا: سویاں:1 پیکٹ،چینی125 گرام، گھی:1 کپ،الائچی پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ، پانی:1 کپ، بادام، پستہ: کٹے ہوئے گارنش کیلئے۔

ترکیب:  دیگچی میں گھی گرم کرلیں۔ الائچی پاؤڈر ڈال کر خوشبو آنے تک بھونیں۔اب سویاں ڈال کر بھون لیں۔اب تھوڑا سا پانی شامل کرکے مکس کریں کہ سویاں نرم ہوجائیں۔چینی شامل کرکے مکس کرلیں۔بچا ہوا پانی شامل کرکے مکس کریں اور ڈھکن ڈھانک کر 5 منٹ کے لیے پکائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

درخواست کی کلاس!

سکول کے صحن میں ہلکی سی دھوپ پھیلی ہوئی تھی اور بچے اپنی اپنی کلاسوں کی طرف بڑھ رہے تھے۔

ہوا کا سفر

ایک سہانی صبح کو سورج کی پہلی کرن زمین پر پڑی تو اس کی ملاقات بارش کی ننھی سی بوند سے ہوئی۔ ہوا آج بہت خوش تھی، وہ کبھی درختوں کے پتوں سے ٹکراتی تو کبھی پھولوں کو چھیڑتی۔

جاپانی کہاوتوں میں محنت کرنے کا سبق

ہر ملک میں الگ الگ کہاوتیں مشہور ہیں جو وہاں کے رہن سہن کی عکاسی کرتی ہیں۔ جدوجہد کرنے اورعلم حاصل کرنے کی تلقین کرنے والی جاپانی کہاوتیں دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

ساتھیو! کچھ جہاں میں کام کریں

ساتھیو! کچھ جہاں میں کام کریں

سنہری باتیں

٭… جنت کا حقیقی مستحق وہ ہے جو قربانی کے درجے میں اس کا طلب گار بنے۔

ذرا مسکرایئے

ایک دوست: بتاؤ دادی اور نانی میں کیا فرق ہے؟۔