آج کا پکوان: تربوز کا شربت
تربوز کا شربت بہت مزیدار، ٹھنڈا اور تازگی بخش مشروب ہے۔ اسے گھر میں آسانی سے بنایا جا سکتا ہے۔
اجزا :تربوز (پکا ہوا) : 4 کپ (کٹا ہوا اور بیج نکال کر)،چینی : 2 سے 4 کھانے کے چمچ (ذائقے کے مطابق)،لیمن جوس : 1 کھانے کا چمچ،برف : حسبِ ضرورت،کالا نمک: آدھا چائے کا چمچ ،پودینہ کے پتے : چند ۔
ترکیب: سب سے پہلے تربوز کو اچھی طرح کاٹ کر بیج نکال لیں۔ اب اسے بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں تاکہ رس بن جائے۔ اگر چاہیں تو اس میں چینی اور کالا نمک شامل کریں اور دوبارہ ہلکا سا بلینڈ کریں۔اب اس میں لیمن جوس ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ شربت کو چھان لیں تاکہ ہموار اور صاف شربت حاصل ہو جائے ۔ گلاس میں برف ڈالیں اور اوپر سے تیار شربت ڈال دیں۔ چاہیں تو پودینہ کے پتے سجاوٹ کے لیے ڈال سکتے ہیں۔
ٹپس:اگر تربوز بہت میٹھا ہو تو چینی کی ضرورت نہیں ہوتی۔زیادہ ٹھنڈا اور مزیدار بنانے کے لیے اسے فریج میں پہلے سے ٹھنڈا کر لیں۔لیمن جوس شربت کا ذائقہ مزید تازہ کر دیتا ہے۔
دیگی قورمہ
اجزا:بیف :آ دھا کلو، پیاز: دو بڑی فرائی کرلیں اور چورا کرلیں،لہسن ادرک پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ،ثابت گرم مصالحہ: 1 چائے کا چمچ،جائفل جاوتری پاؤڈر: ایک چوتھائی چائے کا چمچ،بڑی الائچی: 1 عدد،چھوٹی الائچی: 4 عدد،کیوڑہ :چند قطرے،دہی آدھا کپ،لال مرچ پاؤڈر:آدھا چائے کا چمچ،ہلدی پاؤڈر: ایک چوتھائی چائے کا چمچ،دھنیا پاؤڈر:آدھا چائے کا چمچ،نمک: حسب ذائقہ،گھی:آدھا کپ۔
ترکیب: دیگچی میں گھی گرم کر کے ثابت گرم مصالحہ ڈال کر کڑکڑائیں، پھر اس میں گوشت اور لہسن ادرک پیسٹ ڈال کر فرائی کریں کہ رنگت تبدیل ہوجائے اور نمک، لال مرچ، الائچی پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر اور دہی ڈال کر بھونیں، جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو اس کے بعد براؤن پیاز ڈال کر ڈھکن بند کر دیں۔ جب گوشت گل جائے اور روغن اوپر آجائے تو جائفل جاوتری پاؤڈر اور بڑی الائچی کے دانے ڈال کر اچھی طرح بھون لیں اور کیوڑہ شامل کر کے دم پر رکھ دیں۔بہترین قورمہ اسی وقت بنے گا جب مصالحہ بھنائی کے بعد دانے دار ہوجائے۔