آج کا پکوان:بیف نہاری

تحریر : منیرا کرن


اجزا:بیٖف:دو کلو، گرم مصالحہ پاؤڈر: دو چمچ، سرخ مرچ پاؤڈر: تین چمچ، دھنیا پاؤڈر: دو کھانے کے چمچ،ادرک ڈیڑھ کھانے کا چمچ،لہسن :ڈیڑھ کھانے کا چمچ،

 ہلدی پاؤڈر: ڈیڑھ چمچ،آٹا :چھ کھانے کے چمچ،پیاز:دوعدد درمیانی سائز کے کٹے ہوئے، نہاری مصالحہ: (ان اجزا کو باریک پیس لیں) ،پپلی :دو عدد،ثابت دھنیا:ڈھائی کھانے کے چمچ ،جاوتری پاؤڈر:آدھا چائے کا چمچ ،تیز پات: دو عدد، دارچینی: دو ٹکڑے،بڑی الائچی :چار عدد،لونگ: 10 عدد،چھوٹی الائچی: 10عدد، زیرہ:ایک چمچ،کالی مرچ:ایک کھانے کا چمچ، سونف: چار چمچ،بادیان کے پھول: دو عدد، تیل:ایک کپ،نمک: حسب ذائقہ۔ گارنش کیلئے:تازہ دھنیا، تازہ ہری مرچ، ادرک، لیموں، تلی ہوئی پیاز۔

ترکیب:تیل گرم کریں اور چند منٹ تک تیزآنچ پر گوشت کی بھنائی کریں۔گوشت میں نہاری مصالحہ کے علاوہ مصالحہ کے سبھی اجزا شامل کریں اور گوشت میں صحیح طریقے سے جذب ہونے تک تیز آنچ پر پکائیں۔گوشت میں 10 گلاس پانی شامل کریں،چار گلاس پانی میں آٹا حل کریں اور گوشت میں شامل کریں اور تیز آنچ پر پکائیں۔ابلتے ہوئے اجزا میں نہاری مصالحہ شامل کریں اور نہاری کو تین سے چار گھنٹے تک دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔کٹی ہوئی پیاز کو سنہری ہونے تک فرائی کریں، نہاری میں شامل کریں اور مزید 15 سے 20 منٹ تک پکائیں،دھنیا، لیموں، ہری مرچ، ادرک چھڑک کر گرما گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔

بریڈ حلوہ

اجزا:بریڈ سلائس: چار عدد، دودھ: آدھا کپ، بادام، پستہ، اخروٹ، کشمش حسب ضرورت، چینی حسب ذائقہ، انڈے: دو عدد، گھی:آدھا کپ۔

ترکیب:بریڈ سلائس کے کنارے الگ کرکے ہاتھ سے چورا کر لیں۔ایک پین میں گھی گرم کرکے سلائس کے چورے کو گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔پھر اس میں دودھ اور چینی شامل کرلیں جب دودھ خشک ہو جائے تو بالائی شامل کریں۔گھی نظر آنے پر انڈوں کو الگ کسی برتن میں پھینٹ کر تھوڑے سے گھی میں فرائی کرکے حلوے میں شامل کر دیں ساتھ خشک میوے ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

پاک بھارت ٹاکراآج

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء:انگلینڈ میں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی رعنائیاں عروج پر،12ٹیمیں مدمقابل:پاکستان اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان اب تک مجموعی طور پر 16 انٹرنیشنل ٹی 20میچ کھیلے جا چکے،بھارت نے 13 پاکستان نے 3 میچ جیتے

ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی سنسنی خیز داستان

9 ٹورنامنٹس میں سے آسٹریلیا نے 6 مرتبہ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ نے ایک ایک مرتبہ ٹرافی اپنے نام کی

بجٹ 27-2026

بجٹ کا کل حجم 18،771 ارب روپے:بجٹ خسارہ 7،020 ارب روپے

رحم کرنے والوں پر رحمٰن کی رحمت!

’’جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا‘‘(صحیح بخاری) معاشی مشکلات میں اسلام انسان کو خود غرضی نہیں بلکہ صلہ رحمی کا درس دیتا ہے ’’بخل اور حرص سے بچو، کیونکہ یہی چیزیں تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کر گئیں‘‘ (صحیح مسلم)’’ جو شخص اپنے بھائی کی تکلیف دور کرتا ہے، اللہ اس کی قیامت کی تکلیف دور کرے گا‘‘(صحیح مسلم)

پردہ پوشی :اسلامی معاشرت کا حسین اصول

دوسروں کی عزت و آبرو کا تحفظ اسلامی اخلاقیات کا اہم تقاضا ہے جو شخص دنیا میں کسی کے عیب چھپائے گا قیامت کے دن اللہ اس کے عیب چھپائے گا۔ (صحیح مسلم)

اسلام میں چھوٹی چھوٹی نیکیوں کی اہمیت و اجر

’’پھر جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہے وہ اس کو دیکھ لے گا‘‘(زلزال:07) سلام میں پہل کرنا، پیاسے کو پانی پلا نا، بھٹکے ہوئے کو راستہ دکھانا، خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنا وہ چھوٹی چھوٹی نیکیاں ہیں جن کو ہم اکثر نظر انداز کر دیتے ہیں