بچوں کا انسائیکلوپیڈیا

تحریر : روزنامہ دنیا


کھانے کے فوراً بعدکھیلنے سے پیٹ میں درد کیوں ہوتا ہے؟

ہم جیسے ہی کھانا کھاتے ہیں،ہمارا معدہ اس کو ہضم کرنے کے عمل میں مشغول ہو جاتا ہے۔اس دوران خون معدے کارُخ کرتا ہے تاکہ اس کے ان عضلات کو زیادہ آکسیجن پہنچائے جو پسینے اور ہضم کرنے کے عمل میں مدد دیتے ہیں۔ عین اس وقت اگر ہم دوڑناشروع کردیں تو خون معدے کی بجائے جسم کے دوسرے حصو ں میں چلاجاتا ہے۔ اوریوں ہمارے پیٹ میںدرد ہونے لگتا ہے کیوں کہ ہمارا معدہ صحیح طریقے سے کھانا ہضم نہیں کر پاتا۔

 ہم مختلف چیزوں کے ذائقے میں فرق کیسے محسو س کرتے ہیں ؟

جب ہم منہ میں کھانا ڈالتے ہیں تو یہ ہماری زبان ہوتی ہے جو ذائقوں کے فرق کی پہچان کرتی ہے۔ زبان کی سطح ہزاروں ذائقہ کی کلیوں Taste buds) (سے ڈھکی ہوئی ہوتی ہے۔یہ کلیاںBuds)  ( میٹھے،نمکین، کھٹے اور کڑوے ذائقے کو محسوس کرتی ہیں اور دماغ کو اسی کے مطابق پیغام بھیجتی ہیں۔

ہم دھوپ میں سانولے کیوں ہو جاتے ہیں؟

دھوپ میں بالا بنفشی (Ultraviolet) روشنی کی کرنیں شامل ہوتی ہیں۔ اگر ہم جسم کو ڈھانپے بغیر تھو ڑی دیردھوپ میں رہیں تویہ کرنیں ہماری جلد کے رنگ کو بدل سکتی ہیں۔ دھوپ لگنے پر یہ کرنیں ہماری جلد کے خود حفا ظتی نظام کو متحرک کر دیتی ہیں۔ یہ ایک بھو را رنگ ہے جس کو  (Melanin) کہتے ہیں اور جو ہماری جلد کو سانولا کردیتا ہے۔

 جب ہم دوڑتے ہیں تو ہانپتے کیوں ہیں؟

سانس لینے سے ہوا ہمارے پھیپھڑوں میں بھرتی ہے جہاں سے اس کو آکسیجن خون میں لے جاتی ہے اور جسم کے تمام حصوں تک پہنچا دی جاتی ہے۔ اگرچہ ہمیں آکسیجن کی ہر وقت ضرورت رہتی ہے مگر جب دوڑتے ہیں تو ہمارے عضلات کو اس کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ہمارے پھیپھڑے چھوٹے چھوٹے اور تیز سانس لیتے ہوئے ہا نپتے ہیں تاکہ زیادہ آکسیجن لے سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

علم کے موتی

پرانے زمانے کی بات ہے، ایک تاجر تجارت کی غرض سے بغداد پہنچا۔ پچھلے وقتوں میں تجارت کا یہ قانون تھا کہ تاجر جس ملک میں تجارت کرنے جاتا، سب سے پہلے وہاں کے بادشاہ سے ملاقات کرتا، اپنا سارا سامان تجارت دکھاتا اور اس کی خوبیوں اور انفرادیت سے آگاہ کرتا تھا۔

لیچی — گرمیوں کا رسیلا اور مزیدار پھل

گرمیوں کا موسم آتے ہی بازاروں میں طرح طرح کے رنگ برنگے پھل نظر آنے لگتے ہیں۔ ان میں ایک نہایت لذیذ، خوشبودار اور رسیلا پھل لیچی بھی شامل ہے۔

ایک تھا لڑکا نور نذیر

ایک تھا لڑکا نور نذیر،اک دن اُس کا جی للچایا

پھولوں کے بارے میں دلچسپ معلومات

٭…ریفلیشیادنیا کا سب سے بڑا پھول ہے۔

اقوالِ زریں

٭…اچھی بات دلوں کو جوڑتی ہے اور بری بات دلوں کو توڑ دیتی ہے۔

ذرا مسکرائیے

باپ بیٹے سے: اگر تم میری طرح محنت کرو گے تو شاندار زندگی پاؤ گے۔ مجھے دیکھو جب میں شہر میں آیا تو سوائے میرے پاس ایک صندوقچی کے کچھ نہ تھا۔