پھولوں کے بارے میں دلچسپ معلومات
٭…ریفلیشیادنیا کا سب سے بڑا پھول ہے۔
٭… سورج مکھی کا پھول دن کے وقت سورج کی سمت رخ بدلتا رہتا ہے۔
٭… گلاب دنیا کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے پھولوں میں شمار ہوتا ہے اور اسے ’’پھولوں کا بادشاہ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔
٭…گلاب کی کچھ اقسام میں سو سے زیادہ پنکھڑیاں ہوتی ہیں۔
٭… دنیا میں پھولوں کی تین لاکھ سے زیادہ اقسام پائی جاتی ہیں۔
٭…جاپان میں چیری بلاسم کے پھول بہار کی آمد کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔
٭… بعض پھول صرف رات کے وقت کھلتے ہیں، جیسے رات کی رانی، اور اپنی خوشبو سے ماحول کو مہکا دیتے ہیں۔