آج کا پکوان:بیف بریانی

تحریر : انعم شیخ(شیف)


اجزا :بیف: 1 کلو گرام (ہڈی کے بغیر یا مکس)،چاول (سیلا یا باسمتی): 1 کلو گرام (آدھا گھنٹہ بھیگودیں) ،پیاز: 3 عدد (باریک کٹے ہوئے)،ٹماٹر: 3 بڑے سائز کے (باریک کٹے ہوئے)

دہی: 1 کپ،ا درک لہسن کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ،آلو: 3 عدد (درمیانے ٹکڑوں میں کاٹ لیں )ہری مرچیں: 7 سے 8 عددثابت، گرم مصالحہ: زیرہ، دار چینی، لونگ، کالی مرچ، بادیان کے پھول اور بڑی الائچی ،بریانی مصالحہ: 3 سے 4 کھانے کے چمچ ،نمک: حسب ذائقہ ،تیل یا گھی: 1.5 کپ، ہرا دھنیا اور پودینہ: آدھی گٹھی (باریک کٹا ہوا)،زردے کا رنگ: چوتھائی چائے کا چمچ (تھوڑے سے پانی یا دودھ میں گھول لیں)

ترکیب: دیگچی یا پریشر ککر میں تیل گرم کریں اور کٹے ہوئے پیاز کو سنہرا براؤن کر لیں۔اب اس میں سے آدھا پیاز نکال کر الگ رکھ لیں۔بقیہ پیاز میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور بیف شامل کر کے خوب بھونیں۔اس کے بعد ٹماٹر، بریانی مصالحہ، نمک اور دو کپ پانی شامل کریں۔ گوشت کے گل جانے تک پکائیں۔ (پریشر ککر میں 15 سے 20 منٹ کافی ہیں)۔جب گوشت گل جائے اور تیل اوپر آجائے تو اس میں دہی شامل کر کے مزید پانچ منٹ بھونیں اور چولہا بند کر دیں۔ایک کھلے برتن میں پانی بھریں اور اس میں ثابت گرم مصالحہ اور دو سے تین کھانے کے چمچ نمک ڈال کر ابالیں۔بھیگے ہوئے چاول اس ابلتے ہوئے پانی میں ڈالیں اور انہیں تقریباً 70فیصد گلا لیں۔چاولوں کا پانی مکمل طور پر نتھار کر الگ رکھ لیں۔پکے ہوئے گوشت کے اوپر ہری مرچیں، کٹا ہوا ہرا دھنیا، پودینہ اور تلی ہوئی پیاز (جو پہلے نکالی تھی) پھیلا دیں۔اب اس کے اوپر ابلے ہوئے چاولوں کی تہہ لگائیں۔سب سے اوپر زردہ رنگ ڈالیں، تھوڑا سا تیل یا گھی چھڑکیں اور برتن کو مضبوط ڈھکن سے بند کر دیں۔پہلے پانچ منٹ تیز آنچ پر اور پھر 15 سے 20 منٹ بالکل دھیمی آنچ رکھیں۔

تھادل شربت

اجزا:بادام (بھگو کر چھیلے ہوئے):1 کپ،پستہ (بھگوئے ہوئے): آدھا کپ،چار مغز:آدھا کپ،خشخاش (بھگو کر نرم کی ہوئی):4 کھانے کے چمچ ،سونف:2 کھانے کے چمچ، کالی مرچ:1چائے کا چمچ،سبز الائچی:10 سے 15 دانے،چینی (یا گڑ):1 کپ (حسبِ ذائقہ)،پانی:حسب ضرورت۔

ترکیب:بادام ، پستہ اور چار مغز کم از کم 8 گھنٹے یا رات بھر کے لیے پانی میں بھگو دیں۔ چھیلیں اور دھو لیں۔بادام کے چھلکے اتار لیں اور خشخاش کو اچھی طرح دھو کر چھان لیں ۔بھگوئے ہوئے تمام اجزا، سونف، کالی مرچ اور الائچی کو بلینڈر میں بہت تھوڑے پانی کے ساتھ خوب باریک اور ہموار پیسٹ بنا لیں۔اب اس پیسٹ میں ٹھنڈا پانی شامل کرتے جائیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ اگر گڑ استعمال کر رہے ہیں تو اسے بھی شامل کر کے اچھی طرح گھول لیں۔پیسٹ کو ململ کے کپڑے یا باریک چھلنی سے چھانیں۔ تھوڑا تھوڑا پانی شامل کرتے جائیں اور اچھی طرح نچوڑتے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شربت حاصل ہو۔ شربت کو حسبِ ذائقہ مزید ٹھنڈا پانی ڈال کر گاڑھا یا پتلا ایڈجسٹ کریں۔ اسے برف کے ساتھ پیش کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

ابنِ صفی اُردو کے عظیم جاسوسی ناول نگار

46ویں برسی: ان کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ زبان کے معیار،دلکشی اور چاشنی کو برقراررکھا: ابن صفی کے ناولوں میں ایک مشن یا مقصد موجود ہے، اس لیے انہیں محض تفریحی ادب نہیں کہا جاسکتا‘ ان میں فکری و ذہنی تربیت بھی پوری طرح موجود ہوتی ہے: اردو زبان میں ابن صفی سے زیادہ کسی ادیب کو نہیں پڑھا گیا‘ انہوں نے ادب کو خواص سے نکال کر عوام تک پہنچا یاجو ان کے آنے والے ناول کا بے چینی سے انتظاربھی کرتے تھے

جدید اُردو شاعری کی عصری معنویت

جدیدیت اور ترقی پسند تحریک عالمی ادبیات میں رو نما ہونے والی دو اہم تحریکات تھیں۔ اردو ادب پر ان دونوں تحریکات کے گہرے اثرات مرتسم ہوئے۔

فیفا ورلڈ کپ کا تاج کس کے سر سجے گا؟

فائنل معرکہ میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن اور سابق چیمپئن سپین مد مقابل ہونگے

اچھی عادات!

اے بی سی پبلک سکول اپنے نظم و ضبط اور اعلیٰ روایات کی وجہ سے بہت مشہور تھا۔ والدین کی خواہش ہوتی تھی کہ ان کے بچوں کو اسی سکول میں داخلہ ملے۔

بیٹی

سب کی میں دُلاری ہوں،امّاں ابّا کی پیاری ہوں

افسوس نہ کیجئے!

امریکہ کے ایک نفسیاتی ڈاکٹر نے کہا ہے کہ آدمی سب سے زیادہ جس چیز میں اپنا وقت برباد کرتا ہے وہ افسوس ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ بیشتر لوگ ماضی کی تلخ یادوں میں گھرے رہتے ہیں۔